صدر ٹرمپ کیخلاف تحقیقات بے بنیاد اور غیرقانونی ہیں، وائٹ ہاؤس - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں تعاون سے انکار کردیا

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات میں تعاون سے انکار کردیا۔

امریکی ایوان صدر نے اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے رہنماؤں کو ارسال کردہ خط میں ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کو بےبنیاد اور آئینی طور پر غیرقانونی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس نے نینسی پلوسی اور کمیٹیوں کے سربراہان کو خط میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف یہ تحقیقات انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کروانے کے لیے یوکرائن کی حکومت پر دباؤ ڈالا۔ کانگریس کی تین کمیٹیاں صدر ٹرمپ کے خلاف اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہیں جن کے سربراہان ڈیموکریٹ پارٹی کے ہیں جبکہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی بھی ڈیموکریٹ ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی سفیر برائے یورپی یونین گورڈن سونڈ لینڈ کو یوکرائنی صدر کو فون کے معاملے پر کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے بھی روک دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کو کینگرو کورٹ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے مبینہ طور پر 25 جولائی کو یوکرائنی صدر کو فون کرکے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن میں ڈیموکریٹس کے مرکزی امیدوار اور سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کریں۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے اس معاملے پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا ٹرمپ کے خلاف مواخذے میں تعاون نہ کرنے کا اعلان | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیانیویارک(ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

شاہینوں نے وائٹ واش کی شرمندگی سے بچنے کیلئے فتح پر نظریں جما لیںGood luck team, I doubt anything could shame captainmisbahpk
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

امریکہ میں وائٹ ہائوس نے صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کے لئے تعاون سے انکار کردیاہےامریکہ میں وائٹ ہائوس نے صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کے لئے تعاون سے انکار کردیاہے Read News realDonaldTrump WhiteHouse WhiteHouse StateDept
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وائٹ واش یاکم بیک؟ فیصلہ آ ج ہوگالاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سری لنکاکے درمیان تیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی آج
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ترکی کو دھمکی دینے والے ٹرمپ نے اردوگان کو پارٹنر قرار دیدیاترکی کو دھمکی دینے والے ٹرمپ نے اردوگان کو پارٹنر قرار دیدیا تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »