شہر قائد میں جانوروں کی باقیات و کچرے کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شہر قائد میں جانوروں کی باقیات و کچرے کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا Karachi SindhCMHouse MediaCellPPP PTI_KHI PTISindhOffice pid_gov Pakistan

شہر بھر کے سیوریج نظام کی خرابی کے باعث بیشتر سڑکوں پر گٹر ابل رہے ہیں جس سے تعفن پھیل رہا ہے، بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی اور واٹر بورڈ کی نااہلی سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

گلستان ظفر سندھی مسلم سوسائٹی،سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں پھیلی ہوئی گندگی اور غلاظت سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے ۔ گلستان ظفر سندھی مسلم سوسائٹی بلاک ٹو، سرجانی ٹاؤن ، لیاقت آباد سے تاحال بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ہے ، بارش پیر کی صبح رک گئی تھی لیکن 3 دن گزر نے کے باوجود ان علاقوں میں برساتی پانی کھڑا ہے۔

گلستان ظفر سندھی مسلم سوسائٹی میں اتوار کو نالے کی دیوار ٹوٹنے سے علاقہ زیر آب آگیا تھا جس کے باعث مکینوں کی نقل وحرکت محدود ہوگئی تھی اور مکینوں گھروں میں محصور ہوگئے تھے ، برساتی اور سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا کچھ مقامات پر 3 سے 5 فٹ پا نی جمع ہوگیا تھا۔ سوسائٹی کے مکینوں نے بدترین صورتحال میں عید گزاری، حکومت سندھ ، بلدیاتی اداروں اور تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے دعوے تو کیے گئے ۔لیکن اب تک پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی،گلستان ظفر سندھی مسلم سوسائٹی میں 5 دن بعد بجلی بحال ہوئی لیکن تاحال پا نی جمع ہے جس سے مکین پریشان ہیں۔سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور بی، سکس بی کے گھروں میں برساتی اور سیوریج کا پانی داخل ہوگیا ۔سرجانی ٹاؤن سے اب تک پانی کی مکمل نکاسی نہیں ہوسکی ہے جس سے مکینوں کی زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے کے ایم سی نے پمپس کے ذریعے پانی کی نکا سی کی...

بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، کورنگی ٹاؤن ، گلشن اقبال،محمودآباد، نیوکراچی، لیاقت آباد ارم بیکری، لیاقت آباد، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا کی سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی ہوگئی ہے لیکن قربانی کی باقیات، کچرے کے ڈھیروں اور غلاظت سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بدبو کے باعث سانس لینا دشوار ہوگیا ہے، شہری گلیوں سے ناک پر رومال رکھ کر گزرنے پر مجبور ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ گندگی صاف نہ کی گئی تو وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 6. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’میں نے جنرل فیض کی بات کی، آئی ایس آئی کی نہیں‘نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کے مطابق پاکستان میں سول اور ملٹری کے درمیان بہت ساری غلط فہمیاں اب بھی موجود ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے سنحیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے میں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایتہدایت ۔۔۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات،کشمیر بنے گا پاکستان کی گونجwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

ملک میں ای کامرس کی سیلز 2020ء تک ایک ارب ڈالر بڑھنے کی توقع
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

محکمہ موسمیات کی کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئیکراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ایک بارپھر بارش کی پیشگوئی کردی،ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز کے مطابق ،بھارتی ریاست گجرات اورراجستھان سے ایک نیا سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے،جس سے کراچی میں15اگست کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »