شاداب کی جگہ ابرار احمد کو کھلانا چاہیے، تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان ٹیم کے زخمی نائب کپتان شاداب خان کی جگہ ابرار احمد کو اگلے میچز کھلانے چاہئیں یا نہیں اس بارے میں تجزیہ کاروں نے اپنی رائے دی ہے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان زخمی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف بھی میچ نہیں کھیل سکے جب کہ اگلے میچز میں بھی ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ اس حوالے سے تجزیہ کاروں نے ابرار احمد سے متعلق اپنی رائے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ اگر ایسا موقع آیا ہے تو فائدہ اٹھانا چاہیے اور ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ابرار احمد کو پہلی فرصت میں کھلانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاداب کے ساتھ تیسری بار انجری کا مسئلہ ہوا ہے اور یہ اتنا حساس ایشو ہے کہ آئی سی سی بھی ان کا متبادل لینے پر اعتراض نہیں کرے گا۔ ابرار احمد مختلف اور منفرد بولر ہے جس کو اب تک کسی نے کھیلا نہیں ہے اور اس کا فائدہ پاکستان کو ہو سکتا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ اسامہ میر بھی فیلڈنگ کے دوران ہاتھ میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ابرار احمد کو ان کی جگہ بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، گنجائش تو نکل رہی ہے۔تاہم اس موقع پروگرام می بھارت سے شریک صحافی شاہد ہاشمی نے بتایا کہ اس معاملے پر ان کی ٹیم منیجمنٹ سے بات ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شاداب بہتر ہو رہے اور منیجمنٹ ان کا متبادل لینے کا نہیں سوچ رہی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش آج مدمقابل، قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکانکولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا جاسکتا ہے،فاسٹ بولر وسیم جونیئر کی جگہ حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوگی، نائب کپتان شاداب...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سینیٹ آف پاکستان نے اسلامی ممالک سے اسرائیلی سفیروں کو نکالنے کا مطالبہ کر ...سینیٹ میں ارکان نے متعلقہ اسلامی ممالک سے ارکان نے اسرائیلی سفیروں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی ممالک نے اسرائیلی سفیروں کو بے دخل کر دیا تو مسئلہ فلسطین حل ہو جائے گا۔ ’’حماس کے رہنما ابو عبیدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں غزہ میں جگہ جگہ نعشیں پڑی ہیں۔ طاقت کے نشے میں دھت اسرائیل خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ نوبل...
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کا سیمی فائنل کھیلنے کا چانس کم ہو گیا کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر کا شکار ہے مگر سابق ٹیسٹ کرکٹر کہتے ہیں کہ گرین شرٹس کا چانس کم ہو گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ورلڈکپ ،بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے ٹیم میں3 بڑی تبدیلیاں کر دیںممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں3  اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کپتان براعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام الحق ، شاداب خان اور محمد نواز کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ فخر زمان، سلمان آغااور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

’بنگلا دیش کیخلاف افتخار احمد کو تیسرے نمبر پر آنا چاہیے تھا‘ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شاداب خان کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئیکو لکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپن باولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کو میڈیکل پینل کے مشورے پر آرام دیا گیا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق شاداب خان کے میڈیکل معائنے کے بعد انہیں آج نہیں  کھلایا جارہا۔شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران کنکشن کا شکار ہوئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ گزشتہ سال ستمبر سے...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »