سی ویو پر پھنسے جہاز کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے، مشیر وزارت بحری امور | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

Cargoship Seaview

کراچی: مشیر وزارت بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ جہاز مالک کو پتا تھا کہ انجن خراب ہے پھر بھی جہاز کراچی بھیجا، ثابت ہوگیا یہ جہاز درست کنڈیشن میں نہیں تھا۔

مشیر وزارت بحری امور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سخت ہونے کی وجہ سے جہاز کے ٹوٹنے کا بھی خطرہ ہے، جہاز ایک ماہ مسلسل سفر کرکے سنگاپور سے کراچی پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ اونچی لہروں کی وجہ سے آج ائل کم نکالا گیا ہے، کل صبح 5 بجے دوبارہ آپریشن شروع کریں گے، کوشش ہوگی 10 بجے تک آپریشن مکمل کرلیں۔

مشیر بحری امور کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹگز آئیں گے ان کے ذریعے آپریشن شروع کیا جائے گا، پہلا ٹگ اس جہازکو لینے آیا تھا، اسے نکالنے نہیں آیا تھا، جہازانجن خرابی پر مالک نے دبئی سے جہاز ٹوچین کرنے کیلئے ٹگ منگوایا تھا۔ محمود مولوی نے بتایا کہ چاہتے ہیں دن کی روشنی میں آپریشن مکمل کریں، تحقیقات کررہے ہیں، جہاز کیسے آیا، اگر جہاز کے مالک نے رابطہ نہ کیا تو ہمیں جہاز کو قبضے میں لینا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز میں کارگو سامان ہے، جہاز کی قیمت زیادہ ہے اسے نکالنے کی قیمت کم ہے، اگر کوئی حادثہ ہوتا ہے تو آئل سمندر میں نہیں پھیلے گا، اس کی انشورنس ہے یا نہیں اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب ڈی جی سیپا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، انہیں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کے پی ٹی کے نمائندوں نے بریفنگ دی۔

ڈی جی سیپا نے بتایا کہ جہاز سے تیل سمندر میں نہیں بہہ رہا، سمندر کی اونچی لہروں کے باعث ایندھن نکالنے کا کام روک دیا گیا ہے، حکومتی کمیٹی پیشہ ورانہ طریقے سے معاملہ دیکھ رہی ہے، ماحولیات سمیت تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آگئےکراچی (ویب ڈیسک) سی ویو پر پھنسے ہوئے جہاز کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بحری جہاز کو ریسکیو کیا جاسکتا تھا تاہم
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

این سی او سی نے سندھ حکومت کے اقدامات کی توثیق کر دیاین سی او سی نے سندھ حکومت کے اقدامات کی توثیق کر دی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ای سی سی کی 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوریاقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات جانئے : DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

این سی او سی کا اجلاس ۔۔تعلیمی ادارے کب کھلیں گے۔۔؟ فیصلہ ہو گیاتعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے سے متعلق این سی او سی کا اجلاس وزراء کی عدم دستیابی کے سبب بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا۔ قبل ازیں سکول کھولنے سے متعلق این سی او ? Plzz Papers ka kiya bna Schools bhi 2 august ko kholain gai or papers bhi schedule kai mutabiq hon gai 😩
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کی حکمرانی بدستور برقرار
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی04:29 PM, 28 Jul, 2021, کھیل, دبئی:  آئی سی سی نے  ون ڈے انٹرینشنل اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ،ون ڈے کی نئی رینکنگ میں قومی کرکٹ
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »