سپریم کورٹ نے بھائی قتل کے الزام میں قید ملزم کو بری کردیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے بھائی قتل کے الزام میں عمر قید کے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ اگر ایک بھائی کا قتل کروا دیں اور دوسرے کو پھانسی چڑھا دیں تو اس میں فائدہ شریکوں کا ہی ہوگا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس پر سماعت کی۔ وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے مطابق قتل کا واقعہ رات پونے بارہ بجے کھیتوں میں پیش آیا، اسی وقت اس کی موت ہو گئی جبکہ پوسٹ مارٹم کے مطابق مقتول کی موت ساڑھے بارہ بجے ہوئی، پوسٹ ماٹم بھی گیارہ گھنٹے بعد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک بھائی کا قتل کروا دیں اور دوسرے کو پھانسی چڑھا دیں تو اس میں شریکوں کا ہی فائدہ ہے۔ عدالت نے بھائی کے قتل کے الزام میں عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

ٹرائل کورٹ نے اپنے بھائی امانت علی کے قتل میں ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سوات: گلوکارہ ثنا مبینہ طور پر بھائی کے ہاتھوں قتلگلوکارہ ثنا خان کا قتل سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے بنڑ میں پیش آیا ہے جہاں رہائش پذیر کئی افراد کا تعلق فنکاروں کے گھرانے سے ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

رقم کے لین دین پر نوجوان کو قتل کرنیوالے 2 بھائی گرفتار - ایکسپریس اردومقتول نے شاہد اورزاہد کوکاروبارکے لیے36لاکھ دیے تھے،ملزمان نے ضعیم کوقتل کیا اور لاش ٹکڑے کرکے پھینک دی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

رینجرز نے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیارینجرز نے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

عوام کے لیے خوشخبری:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاعوام کے لیے خوشخبری:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا pid_gov PetrolPrice
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بچوں نے برطانوی وزیر اعظم کے ناک میں دم کردیاwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے انسانی بحران کے بارے میں خبردار کیاملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے انسانی بحران کے بارے میں خبردار کیا Read News LodhiMaleeha KashmirisFightTillFreedom KashmirUnderSeige Curfew ForeignOfficePk
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »