سپریم کورٹ ججزکی تعیناتی میں امتیازی سلوک ہورہا ہے: چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاچیف جسٹس پاکستان کو خط

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 87 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 38%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سپریم کورٹ میں تقرری کے لیے میری سینیارٹی اور کوائف کو نظر انداز کیا گیا، ہائی کورٹس میں سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہوں، جسٹس محمد ابراہیم خان

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے نام ایک خط میں لکھا ہےکہ بادی النظر میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی میں اقربا پروری اور امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔

اپنے خط میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کو مخاطب کرے ہوئےکہا کہ آپ کی توجہ اصول، میرٹ اور شفافیت کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں، سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی 4 اسامیاں خالی ہیں، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی پر خوش ہوں لیکن میں سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہوں، اصولی طور میرا نام سپریم کورٹ کے ججز کے فہرست میں شامل ہونا چاہیے تھا۔وفاقی کابینہ نے جسٹس قاضی فائز کے خط پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے...

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تقرری کے لیے میری سینیارٹی اور کوائف کو نظر انداز کیا گیا، پاکستان میں ہائی کورٹس میں سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہوں۔ توقع تھی سپریم کورٹ میں خالی اسامیاں جلد پوری کی جاتیں تاکہ زیر التوا مقدمات میں کمی لائی جاسکے۔ بالخصوص ایسے وقت جب ملک میں لوگ انصاف کے لیے ترس رہے ہیں۔ پاکستان کے ٹیکس دہندگان سے ہمیں تنخواہ ملتی ہے۔ عوام توقع رکھتے ہیں خالی اسامیوں پر فوری تقرری ہو تا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا...

خط کے متن کے مطابق جسٹس محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ہونے والی واحد تقرری نے مجھے پریشان کر دیا ہے۔ میں نے بہت سوچا لیکن مجھے کوئی ٹھوس وجہ نہیں ملی۔ عدلیہ میں 31 سال سے خدمات انجام دے رہا ہوں۔ عدلیہ کے وقار کو بلندکرنےکے لیے میری غیر متزلزل خدمات ہیں۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے خدمات میرے لیے افتخار کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خط کا مقصد جسٹس نعیم اختر افغان کی تقرری چیلنج کرنا نہیں ہے۔مقصد یہ ہےکہ کیا ہمارے ادارے میں میرٹ، شفافیت، برابری کے اصول مدنظر رکھے جاتے ہیں؟ مجھے اعتماد ہےکہ میرے خط کو میرے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔آپ نے خود خطوط لکھ کر صوابدید، امتیازی سلوک اور منظورنظر تقرریوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ اپنی آئینی ذمہ داریاں مکمل طور پر اس امید کے ساتھ ادا کرتا رہوں گا کہ اللہ مجھے میری محنت کا پھل...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا سپریم کورٹ کو خط، ججز تعیناتی پر نظر انداز کرنے کا ...پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ اور سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے لکھا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں اقرباء پروری اور امتیازی سلوک ہو رہا ہے، ہم آپ کی توجہ اصول، میرٹ اور شفافیت کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں،...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

6 ججوں کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگیاسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی لارجر آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ججز خط کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، لارجر بینچ تشکیلاسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیااسلام آباد : جسٹس نعیم اخترافغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان سے حلف لیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصولچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصولخطوط چیف جسٹس، جسٹس منصور، جسٹس شاہد، جسٹس امین، جسٹس جمال، جسٹس شجاعت، جسٹس شاہد، جسٹس عابد، جسٹس عالیہ کو لکھے گئے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »