سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی، انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی 240 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے کے دورسرے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھا گی

ا، 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران منفی زون میں بھی دیکھا گیا تاہم بروکرز کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں تیزی آنے کے بعد مارکیٹ 240 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے پارلیمنٹ میں بجٹ کی منظوری کے بعد غیر یقینی کی صورتحال ختم تو ہوئی ہے لیکن حکومت کو معیشت کے دیگر سیکٹر کے فروغ کے لیے کاروبار میں آسانی کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اُدھر کور کمانڈر کراچی ہمایوں عزیز اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر نجرل عمر بخاری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور میجر جنرل عمر بخاری نے انتظامیہ اور بروکرز سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی سے متعلق ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ سٹاک ایکس چینج کے عہدیداران نے گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے بروقت ایکشن کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سٹاک مارکیٹ پر ہونے والے حملے کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز انڈیکس 242.31 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34181.80 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی، انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کراچی میں سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: او آئی سیریاض: (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحانٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی کا رجحان رہا اور حصص کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران نکی 225 انڈیکس 517.04
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

دہشتگرد حوصلہ پست نہ کر سکے، سٹاک مارکیٹ میں 242.31 پوائنٹس کی زبردست تیزیلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دہشتگردوں کی طرف سے حملے بھی سرمایہ کاروں کو پست نہ کر سکے، 100 انڈیکس میں 242.31 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 34 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کوئی شک نہیں، سٹاک مارکیٹ حملے میں بھارت ملوث ہے: وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس میں‌کوئی شک نہیں، سٹاک مارکیٹ حملے میں بھارت ملوث ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ پڑوسی ملک میں بنا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کیا سٹاک مارکیٹ حملہ پاکستان، چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا؟بعض اوقات شدت پسند اپنے روایتی اہداف کو چھوڑتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کے مختلف بڑے مراکز کو نشانہ بناتے ہیں۔ بہت سے لوگ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ آخر معاشی مراکز پر حملہ آور ہونے کے پیچھے کیا وجوہات کارفرما ہوتی ہیں اور اس کے ذریعے کیا مقاصد حاصل کیے جاتے ہیں؟
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »