سونے کی قیمت اور ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سونے کی قیمت اور ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ARYNewsUrdu

عالمی منڈی میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت پر قابو نہ پایا جاسکا، پاکستان میں فی تولہ نرخ میں 300روپے کا اضافہ ایک بار پھرکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 5200 روپے کی بڑی کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، اس کے علاوہبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1839 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز 5200 روپے فی تولہ کی کمی کے بعد آج جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 83 ہزار 700 روپے جب کہ دس گرام سونا 1 لاکھ 57 ہزار 493 روپے کا ہوگیا۔علاوہ ازیں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں رواں ہفتے ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی عدم دستیابی کو جواز بناتے ہوئے فاریکس ڈیلرز بھی اپنی مرضی کے ریٹ پر ڈالر فروخت کر رہے...

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں آج انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 227 روپے 30 پیسے کا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ کا ریٹ 236 روپے ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 226 روپے 50 پیسے تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیاانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج 2 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان 236 روپے سے بھی تجاوز کرگئی - ایکسپریس اردوڈالر کی انٹربینک قیمت میں محض دو پیسے کا اضافہ، قدر 227.14 روپے کی سطح پر بند اوورسیسز کے ساتھ ایک اور دھوکہ پاکستان کے اندر 1 درہم 70 روپے کا ہے باہر سے بحوالہ ہنڈی سے بیجھے تو بھی ایک درہم 70 کا لیکن اگر ایکسچینج سے بیجھو گے تو ایک درہم 61 روپے کا ملتا ہے اوورسیسز کے ساتھ تو دھوکہ ہے لیکن کے ملک ساتھ بھی بہت بڑا بلینڈر کررہا ہے شہباز اچھا ایڈمنسٹریٹر
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ - ایکسپریس اردوڈالر کی انٹربینک قیمت میں محض دو پیسے کا اضافہ، قدر 227.14 روپے کی سطح پر بند یہ پاکستان ملا تھا نیازی کو۔ اصل میں معشیت_کا_دشمن_عمران ہی ہے جو آج سب کچھ دوسروں پر ڈالی جارہا ہے۔ معشیت_کا_دشمن_عمران۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ملک میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پھر سےسونے کی قیمت میں اضافہآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمیکراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی روز کے اضافے کے بعد آج ایک دم سے 5 ہزار سے زائد روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہآٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ arynewsurdu اللّٰہ ہدایت دے ان بے درد حکمرانوں کو Kill the poor people in Pakistan
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »