سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک بار پھر توسیع کردی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاک ڈاؤن : سندھ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا حکم جاری ARYNewsUrdu Lockdown

ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات سمیت پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں15اگست تک مزید برقرار رہیں گی، تمام مزارات بند ہوں گے، ہر قسم کی تقاریب پر پابندی عائد ہوگی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل طور پر بند رہے گا۔ ہفتے اور اتوار کے دنوں میں سبزی فروشوں کے علاوہ کسی دوسرے کاروبار کو کھلنے کی اجازت نہیں دی گئی...

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں واضح تھا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز اور عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن میں ہوم ڈلیوری کی سہولت گیارہ بجے تک حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ حکومت سندھ نے واضح کردیا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں خواہ وہ ان ڈور ہوں یا آؤٹ ڈور بند رکھی جائیں گی، اسی طرح جم اور کلبوں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کاروبار کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک مختص کیے گئے تھے لیکن میڈیکل اسٹوروں اوردودھ، دہی و پرچون کی دکانوں کو اس سے استشنیٰ دیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع کر دی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی -لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں عائد کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع کر دی
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

سندھ حکومت نے مقررہ مقامات پرمویشی منڈیاں لگانیکی اجازت دیدیوزیراعلیٰ سندھ نے عیدالاضحیٰ کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ کے ذریعے سخت ایس او پیز کے تحت منظور شدہ / نامزد مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی مزید پڑھیے: SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

سندھ حکومت نے ایم ڈی واٹر کو عہدے سے برطرف کردیاکراچی : سندھ حکومت نے ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کو عہدے سے فارغ کرکے خالد محمود شیخ کو نیا ایم ڈی کا ایڈیشنل چارج دے دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو 40 ایکڑ زمین الاٹ کر دی -سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو ہاکس بے میں 500 کلو واٹ کے کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے 40 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کے احکامات دے دیے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت محکمہ توانائی کے دفتر میں منعقدہ آج ایک اجلاس میں سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں اراضی …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »