رکن پارلیمنٹ کی تضحیک، برطانیہ نے معاملہ بھارت کے سامنے اٹھانے کا عندیہ دے دیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

رکن پارلیمنٹ کی تضحیک، برطانیہ نے معاملہ بھارت کے سامنے اٹھانے کا عندیہ دے دیا ARYNewsUrdu

لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ ہیلری بین نے کہا ہے کہ بھارت نے ڈیبی ابراہمز کے ساتھ افسوسناک سلوک کیا، اس معاملے کو مودی سرکار کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

لندن میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈز سے منتخب ہونے والے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیلری بین نے کہا کہ ’ڈیبی ابراہمز کے ساتھ بھارت میں ہونے والا سلوک افسوسناک ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود بھارت نے ڈیبی کو اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ انہوں نے بطور چیئرمین پارلیمان مسئلہ کشمیر پر بہت کام کیا جس سے ہندوستان کو تکلیف پہنچی۔رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ’ آئندہ ہفتے سے پارلیمنٹ دوبارہ کھلے گی جس کے بعد ڈیبی ابراہمز کے تحفظات پر غور کیا جائے گا اور اگر انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو پارلیمنٹ میں اُٹھایا تو حکومتی سطح پر بھارت کے ساتھ اس مسئلے پر بات اور احتجاج کیا جائے...

ہیلری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر بات چیت کے بغیر حل نہیں ہو سکتا اور اب اس مسئلے پر مذاکرات شروع ہونا بہت ضروری ہیں کیونکہ کشمیر میں صورت حال بہت خوفناک ہے اور وہاں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے بات چیت شروع کی جائے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات شروع ہوں جو وقت کی اہم ضرورت ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی رکن پارلیمنٹ 9 رکنی وفد کے ہمراہ بھارت پہنچیں تھیں البتہ انہیں وہاں کی حکومت نے ائیرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی تھی اور پھر ڈیبی کو ڈی پورٹ کردیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عراق میں نئی حکومت کی تشکیل معلّق،پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان اختلافعراق میں نئی حکومت کی تشکیل معلّق،پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان اختلاف Iraq NewGovt Speaker DeputySpeaker Parliament Conflict
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

غیر ملکی کرکٹرز نے تھلیسمیا کے شکار بچوں کے دل جیت لیےکراچی: پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سابق بین الاقوامی کرکٹرز نے خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے لیے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔ دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر سائمن ٹوفل، سابق ویسٹ انڈین ٹیسٹ کرکٹر کرٹلے امبرو
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

گیبون میں اندھے پن کےعلاج کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے زیراہتمام آنکھوں کے آپریشنافریقی ملک جمہوریہ گیبون کے شہر لبری ویل میں اندھے پن اور اس کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

برطانیہ کے اخراج کے بعد یورپی یونین کے 2021 تا 2027 بجٹ میں کمی متوقعبرطانیہ کے اخراج کے بعد یورپی یونین کے 2021 تا 2027 بجٹ میں کمی متوقع EuropeanUnion Budget DepartureOfBritain Brexit
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

”امریکا سے امن معاہدہ 29 فروری کو ہوگا“ افغان طالبان کے ترجمان نے اعلان کردیاکابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان اور امریکا کے درمیان جس معاہدے کا انتظار کیا جارہا تھا وہ 29
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ٹرمپ کا دورہ بھارت: امریکی حکام کے بیان نے بھارت میں صف ماتم بچھا دیامریکی صدر کا دورہ بھارت۔۔۔۔ مودی کیلئے بُری خبر۔۔۔ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »