روہت شرما کو عام سے نیٹ بولر نے دو گیندوں پر دو بار آؤٹ کردیا!

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بھارتی کپتان کے لیے ایک عام سا بولر ڈراؤنا خواب بن گیا، نیٹ بولر نے روہت شرما کو دو گیندوں پر دو بار آؤٹ کیا۔

تجربہ کار بلے باز روہت شرما کے لیے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کے بعد نیٹ میں بھی مشکلات کم نہیں ہوئیں۔ انھیں راجکوٹ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل نیٹ میں بولنگ کرنے والے بولر نے کافی ٹف ٹائم دیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق ملک کے بہترین بیٹرز میں سے ایک روہت مسلسل دو گیندوں پر نیٹ باؤلر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ پہلی گیند نے ان کی مڈل اسٹمپ کو اکھاڑ دیا جبکہ اگلی گیند ایک آؤٹ سوئنگر تھی جو بلے کا کنارہ لیتی ہوئی سلپ کی پوزیشن میں گئی۔ شائقین پرامید ہیں کہ کپتان تیسرے ٹیسٹ میں فارم میں واپس آجائیں گے کیونکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہوم سائیڈ اس اہم مقابلے نسبتاً ناتجربہ کار بیٹنگ لائن اپ کو میدان میں اتارے گی۔

بھارت نے تجربہ کار اجنکیا رہانے اور چیتشور پجارا کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لیجنڈ ویرات کوہلی نے ’ذاتی وجوہات‘ کی بنا پر سیریز سے دستبرداری اختیار کی ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف اب تک کی چار اننگز میں روہت نے 22.50 کی اوسط سے صرف 90 رنز بنائے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھی وہ ناکام رہے تھے جہاں انھوں نے 20.33 کی اوسط سے چار اننگز میں محض 61 رنز اسکور کیے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جسپریت بمراہ کی اہلیہ کا باڈی شیمنگ کرنے پر صارف کو کرارا جواببھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اہلیہ سنجنا گنیسن نے باڈی شیمنگ کرنے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

آسٹریلیا نے صرف 41 گیندوں پر میچ جیت لیامزید پڑھیں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

’’ملکی کرکٹ پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے والوں کو ٹیم میں منتخب نہ کیا جائے‘‘سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ ملکی کرکٹ پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے والوں کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا جانا چاہیے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سری لنکا نے افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیاسری لنکا نے افغانستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، وانندو ہسارنگا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نسانکا نے افغان بولرز کی درگت بناتے ہوئے ناقابل شکست ڈبل سنچری جڑدیسری لنکن اوپنر پیتھوم نسانکا نے افغان بولرز کو نشانے پر رکھ لیا، تمام گیند بازوں کی درگت بناتے ہوئے شاندار ڈبل سنچری جڑ دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیااسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کیخلاف کارروائی سے روک دیا ۔۔۔۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »