درخت کی ٹہنیوں پر بیٹھنے کے قابل پنجے والا ڈرون - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پرندہ ڈرون ناہموار جگہ پر اترسکتا ہے، اشیا کو جھپٹ کر اٹھاتا ہے اور درخت کی ٹہنیوں پر گرفت کرسکتا ہے

اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پرندوں کی طرح شاخوں پر بیٹھنے والا روبوٹ تیار کرلیا ہے جسے اسنیگ کا نام دیا گیا ہے۔ تصویر، اسٹٰینفرڈ یونیورسٹیسائنسدانوں نے ایک روبوٹ نما شے تیار کی ہے جسے کسی بھی ڈرون پر لگایا جاسکتا ہے۔ اس طرح ڈرون کسی ناہموار جگہ پر اترسکتا ہے، اشیا کو گرفت کرسکتا ہے اور درخت کی ٹہنی کو اپنے پنجے سے گرفت کرکے اس پر بیٹھ سکتا ہے۔

اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پیرگرائن شکرے سے متاثر ہوکر اسے تیار کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے پنجے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے ہیں۔ اس طرح یہ اڑتا ہے، اترتا ہے، اشیا کو اپنے پنجے میں لے جاسکتا ہے اور درخت پر اترسکتا ہے۔ اس روبوٹ کو ایس این اے جی یا اسنیگ کا نام دیا گیا ہے جس کے ہر پاؤں پر دو موٹریں نصب ہیں ۔ ایک موٹر پاؤں کو آگے اور پیچھے گھماتی ہے اور دوسری اسے گرفت فراہم کرتی ہے۔ لیکن روبوٹ کو اس کے قابل بنانا کوئی آسان نہ تھا۔

ماہرین نے 20 طریقے استعمال کیے اور ان میں سے ایک میں کامیابی ملی ہے۔ اب یہ اتنا بہتر ہے کہ صرف 20 ملی سیکنڈ میں درخت کی شاخ کو پکڑ لیتا ہے۔ سیدھے پنجے میں ایسلرومیٹر نصب ہے جو مشین کو اترنے کا احوال بتاتی ہے۔ جبکہ دوڑنے اور ہموار رکھنے کے لیے خاص الگورتھم بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد ڈرون پرندے کو دیہی اور سرسبز جنگلات میں اڑایا گیا۔ اس نے وہاں شاندار کارکردگری دکھائی۔ ایک جعلی پرندہ پکڑا، ٹینس بال کو اٹھایا اور ادھر ادھر درختوں پر اترتا رہا۔ اس کا سب سے بہترین استعمال ماحولیات میں ہے جہاں یہ پرندہ ڈرون درجہ حرارت، نمی اور دیگر فضائی کیفیات کا جائزہ لے کر اہم ڈیٹا ہم تک بھیج سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اقوام متحدہ:سفیر کی تعیناتی کی طالبان کی درخواست پر فیصلہ موخراقوام متحدہ:سفیر کی تعیناتی کی طالبان کی درخواست پر فیصلہ موخر SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

پاکستان کی انسانی بنیادوں پر بھارتی گندمادویات کی افغانستان ترسیل کی اجازتپاکستان نے واہگہ سرحد سے طورخم تک افغانستان کے لئے بھارت سے پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم اور انسانی جانیں بچانے والی ادویات لے کر آنے والے افغان ٹرکوں کو گزرنے کی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پاکستان کی انسانی بنیادوں پر بھارتی گندمادویات کی افغانستان ترسیل کی اجازتپاکستان کی انسانی بنیادوں پر بھارتی گندم،ادویات کی افغانستان ترسیل کی اجازت GovtofPakistan MoIB_Official IndianWheat Medicine Afghanistan HumanitarianGrounds
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سڑک پر کھڑی خاتون کو لفٹ دینے کی آفر کرنے پر ملزم گرفتار - ایکسپریس اردوملزم نے خاتون کے انکار پر دست درازی کی اور ہراساں کیا۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

برطانوی وزیر خارجہ کی ٹینک پر سوار ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلبرطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس کو ایسٹونیا میں برطانوی افواج کے تربیتی کورس کے دوران ایک ٹینک پر سوار نظر آئیں۔ وہ فوجی وردی میں ملبوس تھیں۔ انہیں وردی میں ملبوس
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

حکومت کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانیاسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انتخابی معاملات پرالیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »