داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس: پنجاب حکومت نے کل مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر حکومت پنجاب نے کل مقامی سطح پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا، تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ اور منسلک ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ح

ضرت امام حسینؑ کے چہلم اور صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر لاہور میں کل بروز منگل مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے کل کی مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کل ضلعی حکومت کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم وفاقی ادارے اور سول سیکرٹریٹ کھلے رہیں گے۔

ادھر حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ 978 ویں عرس کی تقریبات کا آج دوسرا روز ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر سے عقیدت مندوں کا فیض و برکات کے حصول کیلئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ خواتین عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے بھی حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔ حاضری دینے کے لئے زائرین قطاروں میں لگ کر باری کا انتظار کرتے رہے۔ داتا دربار میں خصوصی طور پر محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک بھر سے آئے نامور قوالوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ صوبائی وزراء پیر سید سعید الحسن، میاں اسلم اقبال اور حافظ ممتاز بھی محفل سماع میں شریک ہوئے۔ صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے معاشرے میں امن پیدا ہو سکتا ہے۔

داتا دربار پر آئے عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ وہ روحانی فیض پانے کے لئے یہاں حاضری دینے آتے ہیں۔ عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ زائرین کے لئے لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

عرس میں کورونا کے آنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی گئی ہے کیا؟؟؟؟

bisherhaffi استغفراللہ

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا 978 واں عرس، تقریبات شروعلاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب ؒ ہے، داتا گنج بخش ؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہو گئی ہیں۔ تفصیلات جانیے : DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کا آغازآج ہوگالاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت میں صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

حضرت داتا گنج بخش کا عرس،ٹریفک پلان جاریلاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے SamaaTV نیو کے چکر میں پرانا پاکستان گواہ بیٹھے صدر کو جسے موقع ملے مار دو یہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزیا کرتا پھر رہا اب لاہور آرہا ہے یا اللہ! ہمیں سچ دکھا اور اس پر عمل کرنے میں ہماری مدد فرما ، اور یا اللہ ہمیں جھوٹ دکھا اور اس سے بچنے میں ہماری مدد فرما۔ آمین ، یا رب العالمین ، السلام علیکم
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس کا آغاز عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاریThe Urs of Hazrat Ali Hajveri begins, the procession of devotees continues
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

کراچی:عدالت کا ویکسین نہ لگوانے پر گرفتار 3شہریوں کی رہائی کا حکمکراچی:عدالت کا ویکسین نہ لگوانے پر گرفتار 3شہریوں کی رہائی کا حکم Karachi Court Orders CoronaVaccineCase Vaccination SindhPolice Released SindhCMHouse MuradAliShahPPP sindhpolicedmc8 PoliceMediaCell OfficialNcoc Asad_Umar
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پاکستانی طیاروں کی دنیا معترف عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہIraq orders 12 JF-17 fighter jets from Pakistan TouqeerUlQadri نائجیریا، ارجنٹائن اور اب عراق۔۔۔۔ماشااللہ
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »