خاتون کو قتل کرکے لاش مگرمچھوں کے آگے ڈالنے والا وحشی گرفتار

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

خاتون کو قتل کرکے لاش مگرمچھوں کے آگے ڈالنے والا وحشی گرفتار مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu

بنکاک: تھائی لینڈ میں وحشی اور درندہ صفت قاتل گرفتار ہوگیا، ملزم پر اپنی دوست کو بےدردی سے قتل کرنے کا الزام ہے۔ خاتون کی باقیات ندی سے برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے آپیچی نامی ایسا مبینہ قاتل گرفتار ہوا جس نے اپنی دوست کو پہلے قتل کیا پھر لاش کو بوری میں ڈال کر قریب ہی ندی میں پھینک دیا۔ مذکورہ ندی مگرمچھوں کی آماجگاہ ہے۔ خاتون کی ہڈیاں برآمد ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گرفتار شخص سیریل کلر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں خاتون کی آدھی باقیات ملی تھیں جبکہ اب قاتل کے گھر کے سامنے ندی سے مقتولہ کی دیگر ہڈیاں بھی برآمد ہوگئی ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان ہڈیوں میں دیگر خواتین کی ہڈیاں بھی شام ہیں یا نہیں، ابتدائی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

قاتل نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس نے پہلے اپنی دوست کو تابوت کے اندر داخل ہونے کا کہا، جب وہ اندر گئی تو میں نے تابوت کو لوک کردیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ قاتل نے قتل کے بعد خوشی سے موسیقی سننے کا بھی اعتراف کیا۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے ملزم کا باپ بھی ایک قاتل تھا جس نے 1983 میں ایک 15 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد ایک خاندان سامنے آیا ہے جس کا مؤقف ہے کہ اس کی 12 سال کی بیٹی 2011 سے لاپتہ ہے وہ ہمیشہ ملزم کے گھر کے سامنے کھیلا کرتی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

jub qatal hi kr diya phir magrmach ko daly ya kutty ko kia farq parta ha Farq to ye parta ha k qatil ha wo Or usny ghungar ko qatal kia ya ba gunah ko😕😕

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے دورہ پاکستان سے قبل کس سے مشورہ کیا؟بنگلہ دیشی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ مشکل قرار دے دیا۔ عرض تمنا کر تو بیاں داد سخن مت مانگ... اب اسے خود سے جلا تو یہ دیا روشن مت مانگ۔۔۔۔ یہ جو شاعری ہے میاں سننے میں بھلی لگتی ہے اپنی حالت پہ رحم کر تو یہ فن مت مانگ۔۔۔ خاوررفیق
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کی سنگاپور کے وزیر اعظم، آذربائیجان سے صدر سے ملاقاتیںوزیر اعظم عمران خان نے سنگاپور کے وزیر اعظم لی سیان لونگ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقاتیں کیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

انڈیا کی ’خاتون روبوٹ‘ خلا میں جانے کے لیے تیاراس روبوٹ کا نام سنسکرت زبان میں ویوم مِترا رکھا گیا ہے جس کا مطلب ’خلا میں دوست‘ ہے اور انڈیا کو امید ہے کہ اس روبوٹ کے خلا میں جانے سے خلابازوں کو کافی مدد حاصل ہوگی۔ Wapis neeche ayegi 😅😅😅😅 Mahnoor22594319 Billi15479370 Mam Saba 👆😂😂😂😂 Nahi jo pichli martba khala mai howa, ab b ye shayed kuch wesay hi ho. 😎
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

پولیس نے تاوان کے لیے بچے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیالاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے تاوان کے لیے بچے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزمان
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

دوستی سے انکار پر ایس ایچ او نے خاتون کے ساتھ نہایت افسوسناک کام کر دیا ،لیکن اس کے بعد کیا ہوا ؟ جانئےخانیوا ل (ڈیلی پاکستان آن لائن )خانیوال میں ایس ایچ او نے دوستی سے انکار کرنے پر خاتون کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

چیمبر میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں جج کیخلاف مقدمہ درجچیمبر میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں جج کیخلاف مقدمہ درج Chamber Judge SexualAssault CaseFiled pid_gov MoIB_Official pid_gov MoIB_Official صرف مقدمہ درج ہوا ہے گرفتاری نہیں ہوئی ؟؟؟
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »