حکومت نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک بھیجے، چیئرمین سینیٹ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

حکومت نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک بھیجے، چیئرمین سینیٹ ARYNewsUrdu

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے فوری طور پر بیرون ملک بھیجنے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت اوربیرون ملک جانے دینے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا ، مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نےنقطہ اعتراض پرمعاملہ اٹھاتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت خراب ہے، عدالتیں ضمانت دے چکیں ، حکومتی میڈیکل بورڈ نے کہا نواز شریف کی صحت کو خطرات ہیں، نوازشریف کانام ای سی ایل سے غیر مشروط نکالا جائے۔

جاویدعباسی کا کہنا تھا کہ حکومت غیر قانونی طور پر شیورٹی بانڈ مانگ رہی ہے، حکومت نئی روایات ڈال رہی ہے، وقت گزر جاتا ہے حادثے یاد رہتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا آصف زرداری اور نواز شریف معاملے پر کوئی سیاست نہ کرے، حکومت آصف زرداری، نواز شریف کو صحت کی سہولتیں فراہم کرے اور نوازشریف کو فی الفورباہر بھیجے۔یاد رہے کہ ذیلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا تھا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جبکہ نوازشریف یا شہبازشریف 7 ارب روپے کے...

بعد ازاں مسلم لیگ ن نے حکومتی مطالبہ مسترد کردیا تھا اور ضمانتی بانڈز کی شرط کوعدالت میں چیلنج کرنے پر مشاورت شروع کردی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نواز شریف کو 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت مل گئیاسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔ یہ اجازت چار ہفتوں کیلئے دی گئی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی مشروط اجازتپاکستان کی وفاقی حکومت کے مطابق نواز شریف کو سات ارب روپے کا شورٹی بانڈ دینا ہو گا اور یہ اجازت صرف چار ہفتے علاج کے لیے ایک دفعہ ملک سے باہر جانے کے لیے ہے تاہم یہ نواز شریف پر منحصر ہے کہ وہ حکومت کی اس پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر قانونی ہے، مریم اورنگزیبلاہور(24نیوز) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت میاں نوازشریف کی صحت کے
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

نواز شریف کی صحت پر حکومت کی سیاست افسوسناک ہے، حمزہ شہبازنواز شریف کی صحت پر حکومت کی سیاست افسوسناک ہے، حمزہ شہباز تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی ہے: مریم اورنگزیب
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

‏‎حکومت نواز شریف کی صحت سے کھیل رہی ہے، مریم اورنگزیبحکومت نواز شریف کی صحت سے کھیل رہی ہے، مریم اورنگزیب تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »