حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے، بلاول بھٹو زداری

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں جیالوں کے خلاف مقدمات، بلاول بھٹو پنجاب حکومت پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں قمر زمان کائرہ کی قیادت میں پی پی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے تنظیمی معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے پنجاب میں جیالوں کے خلاف مقدمات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے کسی ایک جیالے کو بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ عام آدمی سے لے کر رکن اسمبلی تک کوئی پنجاب پولیس کے مظالم سے محفوظ نہیں ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے۔ پیپلز پارٹی چیئرمین جہانگیر بدر کی تیسری برسی جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر بھی پہنچے۔ انہوں نے ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے بلندی درجات کےل یے دعا کی۔ اس موقع پر عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے درود وسلام کی محفل کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے، بلاول بھٹو | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بڑا قدم، رائیڈر سکواڈ میں خواتین پولیس اہلکار بھی شاملپشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور قدم، رائیڈر سکواڈ میں خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی شامل کر دیا گیا۔ شہر میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے سٹی پٹرولنگ فورس کو 42 خصوصی موٹر سائیکل حوالے کر دیئے گئے، وزیراعلیٰ محمود خان نے باقاعدہ افتتاح کیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

اٹلی میں رہنے کا خواب حقیقت میں تبدیل، صرف 1 یورو میں گھر خریدیںwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

ڈی جی خان ؛ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزم ہلاک، اہلکار شہیدتفصیلات کے مطابق لادی گینگ کےاشتہاری ملزمان کوروکنےکی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس پرپولیس نے جوابی فائرنگ کرکے دو ملزمان کو ہلاک کردیا۔فائرنگ کے تبادلےکے دوران ایک پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگیا جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ،جوابی کارروائی میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئےڈیرہ غازیخان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ غازیخان کے علاقے کوٹ مبارک میں پولیس مقابلے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

راجن پور میں پولیس وین پرفائرنگ، 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحقتازہ ترین۔۔۔۔۔۔افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »