پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش کے دوسرے ہی میچ میں اپنی دھاک بٹھا دی اور میچ وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے تیز رفتار فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ آسٹریلین بگ بیش کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کے انجری کا شکار ہوئے تو انہوں نے پاکستان کے حارث رؤف کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔پہلے میچ میں اعتماد ملنے کے بعد دوسرے میچ میں فاسٹ باؤلر مزید نکھر کر سامنے آئے اور تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
مو میں کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارکس اسٹوئنس کی ناقابل شکست 81رنز کی اننگز کی بدولت 4وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ پریکینز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 111رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کا سہرا حارث رؤف کے سر گیا جنہوں نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 27رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔حارث رؤف اب تک لیگ میں سب سے زیادہ 7وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز : دوسری اننگز میں پاکستان کی شاندار بیٹنگ - Sport - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
بلوچستان اسمبلی میں طلبہ یونین کی بحالی کی قرارداد منظور - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار بیٹنگ، سری لنکا پر 316 رنز کی برتری - Sport - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »