جنگ زدہ افغان عوام ہمارے بھائی، ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں:وزیراعظم عمران خان

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تاشقند: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام پڑوسی ممالک کے لیے انتہائی اہم ہے۔ جنگ زدہ افغان عوام ہمارے بھائی ہیں، ہم ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان تنازع کے سیاسی حل کا خواہشمند ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات ازبک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کو غربت جیسے مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے، مل کر صورتحال سے نمٹا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا بڑا ملک ہے جس کی خطے میں جغرافیائی اہمیت ہے۔ بھارت سے تعلقات بہتر ہوں گے تو ازبکستان کو بھارت تک رسائی ہوگی۔ ثقافتی تعلقات مضبوط ہوں گے تو ازبکستان میں کرکٹ متعارف کرائیں گے۔ خوشی ہوگی پاکستان کرکٹ کیلئے ازبکستان کی مدد کرے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے ساتھ چار سو تریپن ملین ڈالر کے کاروباری معاہدے ہو گئے ہیں۔ ازبک تاجر پاکستان کے ساتھ ٹریڈ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دو طرفہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع بھی موجود ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچےجہاں انھیں پروقار استقبالیہ تقریب میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

افغان جنگ میں مغربی قلمکاروں کا کردارپیچ افغانستان کے صوبہ کنڑ کا ایک ضلع ہے۔ یہ ضلع نوکدار اور خطرناک ڈھلوانوں سے پُر پہاڑی سلسلے پر مشتمل ہے۔ اس ضلع کے صدر مقام اسد آباد سے 32 کلومیٹر مغرب کی جانب وادیٔ کونگال ہے۔ پڑھیئےطارق حبیب کا مکمل کالم: RoznamaDunya DunyaColumns
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

افغان طالبان کی قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کی پیشکش - ایکسپریس اردوطالبان کا افغان حکومت سے اہم رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے بھی نکلوانے کا مطالبہ، خبر رساں ادارہ Kameenay log
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

قیدیوں کی رہائی کے بدلے افغان طالبان کی 3 ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بڑے شہروں میں جنگ کرنے کی پالیسی نہیں، طالبانافغان طالبان نے واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کے صوبائی دارالحکومتوں میں کسی قسم کی جنگ نہیں کریں گے SamaaTV یعنی جہاد بھی موڈ سے ھوتا ھے بڑے صوبوں میں کرتے نہیں کیونکہ وہاں پر ملی اردو تعینات ہیں اور چھوٹے شہروں میں تمھیں کچھ ملتا نہیں ھے. دھشتگردوں تم لوگوں نے جہاد کو بدنام کیا ھے. Shame on you Bulshit
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

دنیا اب یہ سمجھ چکی ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے: وزیراطلاعات فواد چودھریزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ دنیا اب یہ سمجھ چکی ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ای ووٹنگ سے دھاندلی ختم ہوجائے گیعمران خاناسلام آباد میں نادرا وراثتی سرٹیفیکیٹ کے اجرا کی تقریب،وزیراعظم عمران خان کی شرکت، کہتے ہیں 1970 کے علاوہ تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ای ووٹنگ سے دھاندلی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »