جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے فیز کا اعلان کردیا | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

SirajulHaq

لاہور: جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے فیز کا اعلان کردیا۔ تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز 25 دسمبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیرصدارت منصورہ لاہور میں مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مہنگائی، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے 27 دسمبر کو کرک اور 31 جنوری کو سرگودھا میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا۔ جلد سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں جلسوں کا شیڈول جاری کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ پر سرپرائز دیں گے۔ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے۔ بےروزگاری نے ملک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

لاہور: جماعت اسلامی کا حکومت مخالف تحریک کے دوسرے فیز کا اعلان SirajulHaq PTIGovernment

پہلا فیز کب شروع ہوا تھا اور کب ختم ہوا؟؟؟؟

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات