گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ دو تین فیصد کمی | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

PBS Inflation

اسلام آباد: گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی صفر اعشاریہ دو تین فیصد کم ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 8.14 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کی بنیادی وجہ کھانے پینے والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 10.78 فیصد، پیاز 8.15 فیصد، آلو 7.8 فیصد، چینی 7.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گڑ، آٹا، لہسن، دالوں اور آٹے کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان ہے۔ گزشتہ ہفتے چکن کی قیمت میں 10.5 فیصد، انڈوں میں 3.2 فیصد، کیلے 2.4 فیصد، گھی ایک فیصد مہنگا ہوا۔ ڈیزل کی قیمت میں 3.92 فیصد، لکڑی ایک فیصد مہنگی ہوئی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں 0.23 فیصد کمی، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے PBS Inflation

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات