تیاری کرلی لاہور کا جلسہ بہت بڑا ہوگا قمر زمان کائرہ کا دعوی

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 18 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 11%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

'تیاری کرلی، لاہور کا جلسہ بہت بڑا ہوگا' قمر زمان کائرہ کا دعوی

پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے دیگر جلسوں کی طرح لاہور جلسہ بھی بڑا ہوگا۔ اپوزیشن جماعتیں لاہور جلسے کے لیے تیاری کر لی ہے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل جانے والے تمام افراد کے گناہ دھل گئے ہیں۔ وزیراعظم کا رویہ اور لہجہ نامناسب ہے۔ حکومت کا رویہ تضحیک آمیز ہے۔ ہم حکومت سے کسی رعایت کی توقع نہیں رکھ رہے...

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت صرف عوامی مسائل حل کرے۔ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہم بجلی اور گیس سستی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، ادویات اور تیل پر کمیشن بنایا گیا تھا، اس کا کیا ہوا؟ حکومت کے تمام نوٹسز عوام پر بوجھ بن کر گرے ہیں۔ نیب کے چیئرمین بھی جاگ جائیں اور حقائق سامنے لائیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات