لیہ: ولیمے کیلئے شامیانے لگاتے 3 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 20 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 11%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لیہ: (دنیا نیوز) لیہ فتح پور کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب کیلئے شامیانے لگاتے لوہے کا پول بجلی کی 11 کے وی کی مین لائن سے چھو جانے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

لیہ فتح پور کے نواحی چک نمبر 294 ٹی ڈی اے میں لوہے کا پول 3 مزدوروں کیلئے موت کا باعث بن گیا، شعیب نامی شخص کے ولیمے کی تیاری کیلئے شامیانے لگائے جا رہے تھے کہ لوہے کا پول بجلی کی 11 کے وی کی مین لائن سے ٹکرا گیا۔

اس نتیجے میں کرنٹ لگنے سے شامیانے لگانے والے اڈہ جہان خان کے رہائشی 3 مزدور مبشر،اسد اور ایک نامعلوم مزدور جس کی شناخت نہیں ہو سکی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 3 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح پور منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والے 2 مزدوروں کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

So sad and painful news

😒

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات