تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہیں نہ کہیں تو ٹیکس نیٹ کا آغاز کرنا ہے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام صرف پالیسی بنانا ہے، کام پرائیویٹ سیکٹر کو کرناہے۔ مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے نجی شعبے کو آگے آکر لیڈ کرنا ہوگا اور معاشی استحکام کیلئےنجکاری کی طرف جانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی، ان سے کل مذاکرات کا آغاز ہوگا، جس میں مختلف معاملات پر گفتگو ہوگی۔ ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس اقدام بری طرح ناکام رہا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ریونیو کا ہدف 94 کھرب روپے ہے، کرنٹ اکاؤنٹ اور بجٹ خسارے کو ختم کرنا ہے۔ کہیں نہ کہیں تو ٹیکس نیٹ کا آغاز کرنا ہے۔ تنخواہ دار طبقہ تو پہلے ہی ٹیکس نیٹ میں شامل ہے، تاجر برادری کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے اور اس مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں...

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 بلین ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔ روپے کی قدر مستحکم اور افراط زر میں کمی آ رہی ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مہنگائی میں کمی جب کہ اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو یکساں توانائی کا ٹیرف دینا جائز مطالبہ ہے کیونکہ وہ 25 سے 26 فیصد انٹرسٹ ریٹ پر کام نہیں کرسکتیں۔ افراط زر میں کمی آئی ہے تو شرح سود میں بھی کمی آنی چاہیے۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو دستاویزی بنائیں گے۔ مارچ اپریل میں ٹیکس رجسٹریشن کیلیے مہم کا آغاز کیا تھا۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ میں آنے کے بعد انہیں ہراساں کیا جائے گا۔ حکومت سہولتیں مہیا کرے گی اور مذاکرات بھی کریں گے لیکن ٹیکس نیٹ میں لانے والی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر ٹیکس میں اسٹرکچرل تبدیلیاں نہ کیں تو25 ویں آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔مظفر آباد میں آج سستی بجلی اور آٹے پر سبسڈی کے لیے ہڑتال کا تیسرا روز، انٹرنیٹ سروس...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہنیا آئی ایم ایف پروگرام طویل ہوگا، ٹیکس نیٹ آئی ایم ایف کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بڑھانا ہے، محمد اورنگزیب
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ٹیکس نیٹ آئی ایم ایف کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر خزانہملک میں معاشی استحکام چاہتے ہیں تو نجکاری کی طرف جاناہوگا اور نجی شعبےکو آگے آنا ہوگا: محمد اورنگزیب کا لاہور میں تقریب سے خطاب
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایکشن کی تیاری مکمل کر لیڈیٹا اکٹھا کر لیا، جن تاجروں اور صنعت کاروں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے ان کا رہن سہن، شاہانہ اخراجات ان کے ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا: ذرائع
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں،اخراجات کو کم کرنا ہوگا : وزیر خزانہ محمد ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں اور یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم صرف ایک طبقے پر ٹیکس لاگو کردیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا عطا تارڑ اور اعظم نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی ریشو سے ملک کیسے چل سکتا ہے؟ ملک خیرات نہیں ٹیکس دینے سے...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہکسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے، ان کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گا: وزیر اعظم شہباز شریف
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کر دیاتناؤ میں اضافہ نہیں چاہتے، اسرائیل کے دفاع کی سپورٹ اور خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری رکھیں گے: امریکی وزیر خارجہ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »