بھارت کلبھوشن کی قانونی پیروی سے بھاگ رہا ہے، پاکستان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بھارتی انکار پر پاکستان نے ریاستی وکیل مقرر کیا، کلبھوشن اور اسماعیل کے کیسز بالکل الگ ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان نے کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارت کے دعووں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن کی پیروی کرنے سے فرار چاہتا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر گمراہ کن دعووں کو مسترد کرتا ہے، بھارتی ہائی کمیشن اپنی قانونی کونسل پر معاملہ ڈال کر قانونی کارروائی سے فرار چاہتا ہے، آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن سے ملاقات اور وکیل کے تقرر کی دعوت دی تھی لیکن سفارتی رابطوں کے دوران بھارتی ہائی کمیشن نے خود ہی کسی وکیل کو ہدایت دینے سے انکار...

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ریاستی وکیل تقرر کرکے کارروائی شروع کی۔ اس دوران سماعت اٹارنی جنرل نے زیر حراست ہندوستانی شہری محمد اسماعیل کا معاملہ بھی پیش کیا تاہم کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے، قیدی اسماعیل کے معاملے کا حوالہ اس مقصد کے لیے تھا کہ بھارتی اپوزیشن کے تضاد کو ظاہرکیا جاسکے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی دو بار بھارتی حکام کو کلبھوشن تک قونصل رسائی فراہم کرچکا ہے، تیسری قونصل رسائی کی پیشکش ابھی باقی ہے، بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال سے باز آجائے، بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

تو اس کو پھانسی دو

اس کا فيصلہ اب کر دينا چاہيے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات