(ن) لیگ نے لاہور جلسہ کامیاب بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کردی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جلسے جاری، شریک کارکنوں اور شہریوں سے حلف لیا جا رہا ہے کہ وہ نہ صرف خود شریک ہوں بلکہ ساتھیوں کو بھی لائیں

مسلم لیگ نے لاہور کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کردی، لاہور بھر کے منتخب قومی و صوبائی ارکان کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر عوام کو 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں شیڈول جلسے میں ہر حال میں شریک ہونے کے لیے قائل کریں۔

ایکسپریس کے مطابق اس ضمن میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی اور انہیں خصوصی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ نہ صرف اپنے طور پر کارنر میٹنگز کا اہتمام کریں بلکہ گھر گھر جا کر لوگوں کو جلسے میں آنے کے لئے قائل کریں۔ادھر مسلم لیگ کی مرکزی قیادت لاہور میں ہی موجود ہے اور شہر میں جلسے کرنے کا سلسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، ان جلسوں کے درمیان خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، عطاء اللہ تارڑ، میاں محسن لطیف، رانا مشہود احمد خان...

ان جلسوں میں شریک کارکنوں اور شہریوں سے حلف لیا جا رہا ہے کہ وہ نہ صرف خود جلسے میں شریک ہوں بلکہ اپنے ساتھ اپنے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کو بھی جلسے میں ضرور لائیں۔ اگلے مرحلے میں7 دسمبر سے لاہور بھر میں مسلم لیگ کی طرف سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ زیادہ تر ریلیوں کی قیادت مسلم لیگ کی نائب صدراور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز خود کریں گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات