بھارتی خاتون کے سابق شوہر کے نئے بیان نے ہلچل مچا دی

  • 📰 24NewsHD
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالا کے نصر اللہ سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون انجو کے سابق شوہر کے نئے بیان نے ہلچل مچا دی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے نئے انٹرویو میں انجو کے سابق شوہر اروِند کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ابھی تک انجو سے طلاق نہیں ہوئی ہے، اس لیے انجو سرحد پار جانے کے بعد شادی نہیں کر سکتی۔اروِند کمار کا انجو سے اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انجو نے تین سال قبل دہلی میں طلاق کے کاغذات جمع کرائے تھے لیکن مجھے ابھی تک عدالت سے کوئی سمن یا نوٹس نہیں ملا ہے، کاغذات پر انجو اب بھی میری بیوی ہے، وہ کسی اور سے شادی نہیں کر سکتی، حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی...

انجو کے شوہر اروِند کمار نے الور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو انجو کے پاسپورٹ اور ویزا دستاویزات کی چھان بین بھی کرنی چاہیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انجو نے کہیں پاکستان کا سفر کرنے کیلئے جعلی دستاویزات اور دستخط تو استعمال نہیں کیے۔اروِند کمار نے انجو کے بھارت واپس آنے پر ایف آئی آر درج کروانے سے متعلق ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انجو نے مجھے ویزا بننے کے عمل سے متعلق بھی مطلع نہیں کیا تھا،انہوں نے کہا کہ اِن کی بیٹی اینجل نے انجو کو بطور اپنی ماں قبول کرنے سے انکار...

اروِند کمار کا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی انجو کے ساتھ ارینج میرج ہوئی تھی، انجو اس شادی سے خوش تھی اور بچوں کے ساتھ بھی خوشی سے رہ رہی تھی،اروِند کمار نے مزید کہا کہ حکومت کو انجو کا ویزا اور پاسپورٹ منسوخ کردینا چاہیے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ انجو نصر اللہ سے شادی کرنے کیلئے پاکستان پہنچی تھی،انجو اور نصراللہ کی ملاقات 2019 میں فیس بک پر ہوئی تھی۔بھارت کی عیسائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی انجو نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نیا نام فاطمہ رکھا ہے اور نصراللہ سے شادی کر لی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 19. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سنگاپور: دو دہائیوں میں پہلی مرتبہ خاتون کو پھانسی دی گئیسنگاپور میں 2004 کے بعد پہلی مرتبہ خاتون کو بھانسی دے دی گئی۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

تحریک انصاف کے 2اہم سابق رکن اسمبلی گرفتارپولیس نے تحریک انصاف کے 2سابق ایم پیز کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ملک کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دیملک کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی arynewsurdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بے رحم والدین نے آئی فون خریدنے کیلئے شیرخوار بچہ بیچ ڈالابھارت میں بے رحم والدین نے آئی فون خریدنے کیلئے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو فروخت کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع پرگناس میں میاں بیوی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ایشین انڈر 16 والی بال: چائنیز تائپے سے شکست، پاکستان انڈر 17 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکاچائنیز تائپے نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

'بیوی کے ڈر' سے گھر سے بھاگے شخص کو پولیس نے ڈیڑھ سال بعد ڈھونڈ نکالاپولیس کے مطابق 34 سالہ نوشاد کی 25 سالہ بیوی افسانہ کو پولیس نے شوہر کی گمشدگی کے کیس میں حراست میں لیا تھا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »