بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا کسی کو کیا فائدہ ہے؟ وفاقی وزیر رانا تنویر

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت اور پیداوار رانا تنویر نے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا کسی کو کیا فائدہ ہے؟ ان کا اتنا سیاسی دباؤ نہیں کہ کوئی اسےزہر دے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت اور پیداوار رانا تنویر نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے پی ٹی آئی کے بیانات بے بنیاد ہیں ، جہاں پی ٹی آئی جیتےوہاں الیکشن درست جہاں ہارے وہاں دھاندلی ،دہرا معیار نہیں چل سکتا،الیکشن میں رانا ثنا،سعد رفیق خود نواز شریف ایک سیٹ ہارےاورفیصلےتسلیم کیے۔

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے دعویٰ پر رانا تنویر نے سوال اٹھایا بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا کسی کو کیا فائدہ ہے؟ بشریٰ بی بی کا اتنا سیاسی دباؤ نہیں کہ کوئی اسےزہر دے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے9مئی کوقومی دفاعی اداروں پرحملےکرکےوہ کام کیاجودشمن کرتےہیں، پی ٹی آئی کی سوچ منفی ہے وہ سسٹم خراب کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد احتجاج کرنا اپوزیشن جماعتوں کاحق ہے، احتجاج اگر قانون توڑے گاتو پھرقانون حرکت میں آئے گا۔ شیخ رشید کا دعویٰ کے دعویٰ پر رانا تنویر نے کہا کہ ’’ن سے ش‘‘ نکلنے کا شیخ رشید کا دعویٰ محض سیاسی شعبدہ بازی ہے، وفاقی حکومت آج بھی نوازشریف کی مشاورت سےکام کر رہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کا دعویٰراولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا جا رہا ہے،معاملے کی انکوائری کرائی جائے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسفراولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے،بہتر ہوگا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کاکہناتھا...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وزیر صحت خیبرپختونخوا کا پنجاب حکومت کو خط، بشریٰ بی بی سے متعلق اہم مطالبہ ...پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نےحکومت پنجاب کو خط لکھ کر سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق اظہار تشویش کیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت خیبرپختونخوا  نے بشری بی بی کی صحت کے حوالے سےخط چیف سیکرٹری پنجاب کے نام  لکھا ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پختونخوا حکومت کا پنجاب حکومت کو خط، بشریٰ بی بی کے علاج کی پیش کشبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو زہریلی خوراک دینے سے متعلق خبروں پر تشویش ہے، طبعی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی اور آئینی حق ہےؒ خط
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا تھا: عمر ایوبتحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا تھا۔ راولپنڈی میں عمر ایوب، اسد قیصر، شبلی فراز اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں طاقت ہیں، ان کا چیک اپ ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، بانیٔ...
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی کو عمران خان نے کمرہ عدالت میں بات کرنے سے منع کیا لیکن وہ نہ رکیں ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں بات کرنے سے منع کیا لیکن وہ نہ رکیں تو انہیں بازو سے پکڑ کر پیچھے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے عمران خان کے بات کرنے سے روکنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بے ضمیر نہیں بلکہ با ضمیر لوگوں سے بات کر رہی ہوں ۔ بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ زندگی اور موت...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »