برکاتِ مکارمِ اخلاق - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

برکاتِ مکارمِ اخلاق -

شریعت اسلامیہ میں جہاں انفرادی عبادت کرنے کی تاکید کی گئی ہے، وہیں سب کے ساتھ اچھا برتاؤ، نرمی، دوسروں کی خدمت، بڑوں کا احترام، اچھے اخلاق، تکبّر و حسد سے اجتناب، گھر والوں اور پڑوسیوں کو خوش رکھنے، تمام لوگوں کے حقوق کی ادائی کرنے اور سلام میں پہل کرنے کی خصوصی تعلیمات دی گئی ہیں، تاکہ ایک اچھا معاشرہ وجود میں آسکے۔حضور اکرم ﷺ نے انقلاب برپا کرکے صرف تئیس سال میں اپنے قول و عمل سے ایسے معاشرے کو وجود بخشا جو قیامت تک انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ہمیں اپنے معاشرہ کی برائیوں پر قابو پانے کے لیے...

لوگوں کو جنت میں لے جانے والے اعمال کیا ہیں؟ ’’آپ ﷺ نے فرمایا: اﷲ کا ڈر اور حسن اخلاق۔ پھر آپ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کون سی چیزیں لوگوں کو زیادہ آگ میں لے جانے والی ہیں؟ فرمایا: منہ اور شرم گاہ۔‘‘ ’’کامل مؤمن وہی ہے جس کا اخلاق اچھا ہو۔ اور تم میں سب سے بہتر وہ ہیں جو اپنی بیویوں کے بارے میں سب سے بہتر ہوں۔‘‘ ’’بے شک مؤمن اپنے حسن اخلاق سے ہمیشہ روزہ رکھنے والے اور شب بیدار کا درجہ پالیتا ہے۔‘‘ انسان کا مزاج اﷲ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ وہ دوسرے انسان سے ملاقات کے وقت محبت کے پیغام پر مشتمل...

کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتلا دوں کہ جب تم اس کو اختیار کرو تو باہمی محبّت پیدا ہوجائے۔ اپنے درمیان سلام کو پھیلاؤ۔‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جنت کے حصول کے لیے سلام کرنے میں سبقت کرنی چاہیے۔ ایک شخص نے رسول اﷲ ﷺ سے سوال کیا کہ اسلام کی کون سی بات سب سے اچھی ہے؟ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تم کھانا کھلاؤ، اور دوسروں کو سلام کرو خواہ اُن کو پہنچانتے ہو یا نہیں۔‘‘ یعنی ہر شخص کو سلام کرنا...

تکبّر کا بہترین علاج یہ بھی ہے کہ ہر ملنے والے مسلمان کو سلام کرنے میں سبقت کی جائے۔ نیز ہم آپس میں ملاقات کے وقت بات چیت اور گفت گُو سے قبل سلام کریں۔ عصر حاضر میں انٹرنیٹ اور موبائیل بھی ملاقات کا ایک ذریعہ ہے، اس لیے سلام کرنے کا جو حکم آپسی ملاقات کا ہے وہی فون کرتے اور اٹھاتے وقت کا ہوگا، لہٰذا السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ کہنا بہتر ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔ (سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بجٹ میں کئے وعدوں پر قائم رہنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہوگا - ایکسپریس اردودرحقیقت حکومت نے مستقبل کی حکومتی آمدن کے غیر حتمی تخمینوں پر بجٹ تیار کیا ہے۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

عوام دوست بجٹ کا حکومتی دعویٰ مگر اپوزیشن کی شدید تنقید - ایکسپریس اردوآئی ایم ایف کی شرائط کے برعکس ٹیکسوں میں نہ صرف اضافہ نہیں کیاگیا بلکہ بعض شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی اورچھوٹ دی گئی ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سندھ میں مختیار کار تو وزیر بنے ہوئے ہیں، چیف جسٹس - ایکسپریس اردوبورڈ آف ریونیو سب سے کرپٹ ترین ادارہ ہے، زمینوں پر قبضے ممبر بورڈ کی وجہ سے ہو رہے ہیں، چیف جسٹس کل آپ نے می لارڈ جنرل اسمبلی میں بھی مختیار کاروں کا ایک جھنڈ دیکھا ہو گا ؟ وہ سب وزیر ہی تھے۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی میں گجر نالہ اورنگی نالہ آپریشن روکنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد - ایکسپریس اردوگجر نالہ آپریشن سے بڑا انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اٹارنی جنرل
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی، شہر تباہ کردیا گیا، چیف جسٹس - ایکسپریس اردوسندھ میں مختیار کار تو وزیر بنے ہوئے ہیں، بورڈ آف ریونیو سب سے کرپٹ ترین ادارہ ہے، چیف جسٹس
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کینیڈا کی مسجد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں 2 افراد گرفتار - ایکسپریس اردودونوں نے مسجد کی انتظامیہ کوخطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں، مقامی میڈیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »