بادشاہ کی اپنی سوتیلی بہن سے زندگی میں پہلی ملاقات

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

برسلز: بادشاہ کی اپنی سوتیلی بہن سے زندگی میں پہلی ملاقات ARYNewsUrdu

برسلز: یورپی ملک بیلجیئم کے بادشاہ فلپ نے 60 سال کی عمر میں زندگی میں پہلی بار اپنی سوتیلی بہن ڈیلفین سے ملاقات کی، ڈیلفین نے اپنی شاہی حیثیت کی قانونی جنگ میں فتح یاب ہونے کے بعد اپنے بھائی سے ملاقات کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بادشاہ فلپ نے اپنی سوتیلی بہن ڈیلفین سے زندگی میں پہلی ملاقات کی، بادشاہ کے والد بادشاہ البرٹ دوئم کے ایک خاتون سے تعلقات رہے تھے، ڈیلفین اسی خاتون کی بیٹی ہیں۔بادشاہ فلپ اور ان کی سوتیلی بہن ڈیلفین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات کے دوران کافی دیر تک تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ ملاقات دونوں کے درمیان ایک بہتر خاندانی تعلق کی شروعات ہے۔

اس سے قبل ڈیلفین کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا، سابق بادشاہ البرٹ نے کبھی ان کی پیدائش کا ذکر نہیں کیا تھا یہاں تک کہ وہ خود منظر عام پر آئیں اور لوگوں کو ان کے بارے میں علم ہوا۔ اس کے بعد ڈیلفین نے اپنی شاہی حیثیت کے لیے کئی سال پر محیط ایک طویل قانونی جنگ لڑی جو اسی ماہ اختتام کو پہنچی، عدالت نے اپنے فیصلے میں ڈیلفین کو بیلجیئم کے سابق بادشاہ البرٹ دوئم کی بیٹی تسلیم کر لیا۔شاہی خاندان میں شمولیت کے بعد ان کی اپنے برسر اقتدار بھائی سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ ڈیلفین کی عمر اس وقت 52 برس ہے اور پیشے کے لحاظ سے وہ ایک آرٹسٹ ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک کی امریکی صدر سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی اپیل09:04 AM, 22 Oct, 2020, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک نے امریکی صدر سے پاکستان سے نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

پی سی بی اظہر علی کی ٹیسٹ قیادت سے ناخوش، عہدے سے ہٹائے جانے کا امکانلاہور: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ناقص کپتانی پر اظہر علی کی قیادت سے پاکستان کرکٹ بوڈ ناخوش ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے نیا کپتان بنائے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

عیدمیلادالنبی کی تقریبات کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن جاریعیدمیلادالنبی کی تقریبات کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن جاری Pakistan HomeDepartment GuidelineIssued EideMiladunNabi Celebrations GovtofPakistan MoIB_Official ndmapk ImranKhanPTI shiblifaraz
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر - ایکسپریس اردوکورونا سے بری طرح متاثرشہروں کی تفصیلات سامنے آگئی کرونا کی جھوٹی خبروں کے ذریعے خوف پھیلانے کے عوض میڈیا کے دلالوں کو اربوں روپے مل رہے ہیں۔ ان لعنتی چینلز کا بائیکاٹ کریں اور اپنی معمول کی زندگی برقرار رکھیں۔ ان دجّال کے چیلوں کے ڈراوے میں ہرگز مت آئیں کیونکہ یہ سب بِل گیٹس کے اشارے پر ناچ رہے ہیں۔ 👇
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

بھارتی اداکار بے دردی سے قتل، گھر سے تشدد زدہ لاش برآمدبھارتی اداکار بے دردی سے قتل، گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ARYNewsUrdu 😂😂
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور سندھ پولیس سے متعلق معاملے پر سینیٹ میں قرارداد پیشقائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق کی پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا کہ کراچی میں مریم نواز کی پرائیویسی میں مداخلت کی گئی۔ کیسے آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا؟۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »