بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والے کپتان بن گئے۔

مٹن کے نام پر ’انسانی گوشت‘ کھلانے والے ہوٹل مالکان کیسے پکڑے گئے؟ سنسنی خیز سچی کہانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار کپتان بابر اعظم جو آئے دن کرکٹ کا کوئی نہ کوئی ریکارڈ اپنے نام کر رہے ہیں اب ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جس کے بعد وہ دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح بطور قومی کپتان بابر اعظم کی 45 ویں فتح تھی اور اس سنگ میل تک ان سے قبل کوئی کرکٹر نہیں پہنچ سکا۔بابر اعظم نے سابق انگلش کپتان ایان مورگن کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے بطور کپتان 44 میچوں میں اپنی ٹیم کو فتحیاب کرایا تھا جب کہ یوگنڈا کے برائن مسابا بھی بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اگرچہ پاکستان ٹیم کو اپ سیٹ شکست ہوئی تھی تاہم بابر اعظم نے اس میچ میں بھی دو...

پاکستان قائد نے مذکورہ میچ میں 38 ویں نصف سنچری اسکور کر کے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا جب کہ اسی میچ میں انہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ آئرلینڈ کے خلاف بابر اعظم کا بطور کپتان 77 واں میچ تھا جب کہ اس سے قبل ایرون فنچ اس فہرست میں 76 میچز کے ساتھ ٹاپ پر تھے۔پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردیوزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بابر اعظم، ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کپتان کا ریکارڈ توڑنے کے قریبقومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم 1992 میں پاکستان کو ون ڈے ورلڈ کپ جتوانے والے لیجنڈری سابق کپتان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بابراعظم لیجنڈری عمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض 10 میچز دورفتوحات کے لحاظ سے عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما لیاپاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ گنوا دیا لیکن کپتان بابر اعظم نے اس میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بابر اعظم سے شادی کے سوال پر نازش جہانگیر نے کیا کہا؟شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا.
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بابر اور شاہین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرلقومی کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر قیادت کی تبدیلی کے بعد ٹیم میں اختلافات کی افواہوں کی تردید کر دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

قومی ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز روٹیشن پالیسی کے مطابق نہیں کھیلے گیاطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم اس بات پر متفق ہیں کہ قومی ٹیم کا چناؤ انہی کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا جو ورلڈکپ کھیلیں گے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »