ایف آئی اے نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی روک دی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایف آئی اے نے ڈالر ذخیروں کرنے والوں کے خلاف کارروائی روک دی

منی چینجرز سے ڈیٹا جمع کیا گیا نہ ڈالرز خرید و فروخت کرنے والوں کا ریکارڈ مانگا گیا، ذرائع ایف آئی اے ایف آئی اے نے ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عارضی طور پر روک دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو وفاقی حکومت کی طرف سے احکامات موصول ہوئے تھے جس پر ایف آئی اے نے لاہور سمیت ملک بھر میں ڈالر کا ذخیرہ کرنے اور غیر قانونی طور پر اس کی خرید و فروخت کرنے والوں سمیت ہنڈی و حوالے کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا۔ ایف آئی اے نے درجنوں افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ڈالرز، پاؤنڈ اسٹرلنگ، سعودی ریال سمیت دیگر ممالک کی کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد کی۔

اب ایف آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دو ماہ سے ایف آئی اے نے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی روکی ہوئی ہے اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے منی چینجرز کا ابھی تک ڈیٹا بھی جمع نہیں کیا اور نہ ہی ان سے ڈالرز خرید نے اور فروخت کرنے والوں کا ریکارڈ مانگا چنانچہ کارروائی نہ ہونے کے باعث ڈالر کی قیمت میں جس تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا تھا اس میں کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے اب تک جتنی کارروائی کی وہ صرف مخبری پر کی، ڈائریکٹر جنرل پنجاب وقار عباسی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آپریشن جاری ہے تاہم اس میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، جیسے ہی کوئی اطلاع ملتی ہے فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’میں نے جنرل فیض کی بات کی، آئی ایس آئی کی نہیں‘نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کے مطابق پاکستان میں سول اور ملٹری کے درمیان بہت ساری غلط فہمیاں اب بھی موجود ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے سنحیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

او آئی سی نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کردیااو آئی سی نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کردیا OIC_OCI ModiKillingKashmiris StandwithKashmir KashmirBleeds KNSKashmir Kashmiris StandwithKashmir BlackDay15thAugust KashmirWantsFreedom TerroristIndians pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداوں کےمطابق حل کیاجائے، او آئی سیجدہ:اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )نے اپیل کی ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ او آئی سی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں اسلامی ممالک کی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورت حال اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کشمیریوں کو مکمل تحفظ اور آزادی فراہم کرے، او آئی سی - ایکسپریس اردوبھارت کشمیریوں کو مکمل تحفظ اور آزادی فراہم کرے، او آئی سی KashmirWantsFreedom KashmirBanegaPakistan PakistanStandsWithKashmir
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے 128 ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیاآئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے 128 ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ICC AleemDar TheRealPCB pid_gov
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

لاہور کے شاپنگ مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار، شناخت کیا ہوئی اور گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟ تفصیلات منظرعام پرلاہور(ویب ڈیسک) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں  پیکجز شاپنگ مال میں شوہر کے ساتھ مل
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »