ایران کے سالانہ فوجی دن پر تہران میں فوجی پریڈ ، جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

Iran خبریں

Israel

ایرانی حملے نے اسرائیل کے مضبوط سمجھے جانے والے تسلط کو توڑ دیا اور صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر حصار کو چکنا چور کردیا: ایرانی صدر کا سالانہ فوجی پریڈ سے خطاب

ایران کے سالانہ فوجی دن کے موقع پر تہران میں بڑی فوجی پریڈ ہوئی جس میں جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی۔

سالانہ فوجی پریڈ سے خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف حملے سے ایرانی فوج کی قوت کا مظاہرہ ہوا، ایرانی حملے نے اسرائیل کے مضبوط سمجھے جانے والے تسلط کو توڑ دیا، صیہونی حکومت کے ایران کے علاقائی اور قومی مفاد کو نقصان پہنچانے کے اقدام کا شدید ردعمل دیا جائے گا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ حماس اور ایران کے حملوں نے صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر حصار کو چکنا چور کردیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ7 اکتوبر اور 13 اپریل کے حملوں نے ثابت کردیا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی طاقت مکڑی کے جالے کے مترادف ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج امن و سلامتی کی ضامن اور خطے اور مسلم امہ کے لیے باعث فخر ہے، اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنے والے مسلم ممالک کو ناکامی اور شرمندگی کا سامنا ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف عوامی رائے میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، اسرائیل، امریکا کی عالمی مخالفت میں اضافہ اسلامی مزاحمتی تحریک کی کامیابی ہے،خطے کے ممالک اسرائیل سے تعلقات کے بجائے اپنے اثاثوں،مسلم امہ کی طاقت اور طاقت ور ایرانی فوج پر انحصار کریں۔

Israel

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی شاندار تاریخہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان تاریخی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی شاندار تاریخ پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایرانی حملہ روکنے میں اسرائیل کی بڑی ناکامی کا انکشافامریکی فوجی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے زیادہ تر میزائلوں اور ڈرونز کو اسرائیل نے نہیں بلکہ امریکہ نے روکا۔امریکی خبر رساں ادارے ”دی انٹرسیپٹ“ سے بات کرتے ہوئے امریکی فوجی حکام نے کہا کہ امریکی طیاروں اور میزائلوں نے نصف سے زیادہ ایرانی میزائل اور ڈرونز اسرائیل پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردئے تھے۔ایران نے 13 اپریل کو...
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

راہ تو ہے، سُجھائی کیوں نہیں دیتی؟مسلم دنیا کی واحد نیوکلیئر پاور اور سب سے بڑی فوجی قوت کی حالت انسانی ترقی کے اشاریوں پر تباہ حال ہیٹی سے بھی بد ترہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اسرائیلی میزائل حملے میں شہید 7 ایرانی فوجی سپرد خاکبین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہید فوجیوں کی نماز جنازہ میں ایران کے دارالحکومت تہران میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں میں11 اہلکار ہلاکصوبے سیستان و بلوچستان میں مسلح افراد کے ایرانی فوجی تنصیب پر حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »