امریکی سفارتکاروں کو پاکستان لانے کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

امریکی سفارتکاروں کو پاکستان لانے کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت تفصیلات جانئے: DailyJang

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی سفارتکاروں کو پاکستان لانے کے لیے خصوصی پرواز کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق خصوصی چارٹرڈ پرواز امریکا سے 45 سفارت کاروں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ اسلام آباد میں تعینات 8 امریکی سفارتکار پرواز کی واپسی پر امریکا جائیں گے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی وزارت خارجہ سے چارٹر پرواز کی درخواست کی تھی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی پروازوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ غیرملکی پروازوں کو پاکستان کے ہوائی اڈوں پر لینڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، غیرملکی پروازیں بطور فیری فلائٹس پاکستانی ایئرپورٹس پر اتریں گی۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت ہوگی، یہ اجازت آج رات 12 بجے سے ہوگی اور 30 جون تک برقرار رہے گی۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے کے بعد غیرملکی ایئرلائنز پاکستان سے بیرون ملک مسافروں کو لےکر روانہ ہوسکیں گی، اس دوران مسافروں کے درمیان سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

غیرملکی ایئرلائنز سول ایوی ایشن کے قواعد و ضوابط کے لیے وضع کردہ ایس او پی پر لازمی عمل کریں گی، پاکستانی ایئرپورٹس پر لینڈنگ کرنے والے غیرملکی طیاروں کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکی بحریہ کا دورانِ پرواز تیزرفتار یو اے وی تباہ کرنے کا تجربہ - ایکسپریس اردوایک بحری جہاز سے سالڈ اسٹیٹ لیزر کےذریعے بغیر پائلٹ کے طیارے کو جلا کر تباہ کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔ یہ دوسرا عمران نیازی نکلا ٹرمپ خان نیازی wrong link
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

امریکا میں اسٹاک مارکیٹس کھل گئیں, امریکی ڈاؤ جونز میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہواامریکا میں اسٹاک مارکیٹس کے فلورز کھول دیے گئے، اسٹاک مارکیٹس کھلنے کے بعد امریکی حصص
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

امریکی صدر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا انتباہ - Tech - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وائرس خدشات: افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء وقت سے پہلے ہی جاریواشنگٹن: (ویب ڈیسک) طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی فوجیوں کا انخلا طے شدہ وقت سے پہلے ہی جاری ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کورونا وائرس امسال دسمبر تک قابل عمل ہو گی: امریکی ماہر صحتنیو یارک: (ویب ڈیسک) مشہور امریکی ماہر صحت ڈاکٹر انتھونی فاؤجی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سدباب کیلئے بنائی گئی ویکسین رواں سال نومبر سے دسمبر تک قابل عمل ہوگی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

امریکی صدر کےسوشل میڈیا کمپنيز سے متعلق ايگزيکٹو آرڈرپر دستخطامريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل ميڈيا کمپنيز سے متعلق ايگزيکٹو آرڈر پر دستخط کر ديے جس کے تحت سوشل میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کر دیا گیا۔ SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »