افغان الزامات پر وزیر خارجہ کا کرارا جواب

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 71 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

” پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے” مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کیلئے سہولت کاری کا کردار ادا کررہا ہے، افسوس ہے پاکستان کوقربانی کا بکرابنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں جاری پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے،پاکستان سمجھتاہے کہ مسئلے کاحل افغان فریقوں پر مشتمل مذاکرات میں ہے، پڑوسی ملک میں عدم استحکام سے پاکستان کو شدید نقصان لاحق ہوگا۔

شاہ محمودقریشی نے بتایاکہ چھ اگست کو افغانستان سے متعلق سیکیورٹی کونسل میں بریفنگ ہوئی، افغانستان سے متعلق بریفنگ پر بھارت سے بطور سیکیورٹی کونسل صدر رابطہ کیا تھا، بھارت نے مثبت ردعمل نہیں دیا،ہماری درخواست کو قبول نہیں کیا گیا، بھارت کو سلامتی کونسل کے صدرکی حیثیت سےایسارویہ زیب نہیں دیتا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان صورت حال پ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،بد قسمتی سے دوسروں کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہاہے، ہم بارہا کہہ چکے کہ افغانستان میں ہماراکوئی پسندیدہ فریق نہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ الزام تراشی کے بجائے پائیدار امن کیلئے آگے بڑھا جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کو ہی کرنا ہے، ہم نے اسلام آباد میں افغان رہنماؤں کو مائنس طالبان کانفرنس کی دعوت دی، اس کانفرنس کو افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر ملتوی کیا گیا، میں نے تحریری طور پر افغان وزیر خارجہ کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی تاکہ ہم اگر کوئی مسائل ہیں تو ان پر بات کر سکیں، دوسروں کی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر نہ ڈالی جائے،ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے پائیدار امن کے لیے آگے بڑھا...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Dear Afghanistan plz fight youself and goodluck This time v r not coming 4 u or anyone else.Dont try 2 put the responsibility of your own failures on Pakistan who nvr asked anyone to invade instead hosted millions of afghan refugees & suffered the waves Don’t do propaganda.👍

اب صرف نوازشریف کی ضرورت پاکستان کو بچانے لے خدارہ عوام پر رحم کرے ادارے سوچے

بیرونی ملک کی ہر چال کو ناکام بنا دیا جائے۔

اور ہم ننھے کاکے، ڈالر لیکر منہ دیوار کی طرف کرکے نیچے کرلیتے ہیں...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اورنج لائن ٹرین کا سفر مزید مہنگا , کرایہ بڑھانے کا فیصلہلاہور میں اورنج لائن ٹرین کا سفر مزید مہنگا کرنےکے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بجھوا دی گئی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ سیف علی مرتضیٰ کی جانب سے نئے کرایہ نامہ کی سمری
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کورونا کی چوتھی لہر کی شدت برقرار، مزید 68 افراد جا ں بحق | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔آغا سراج درانی کا صحافی کو جوابوزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔آغا سراج درانی کا صحافی کو جواب PPP SindhGovt CMSindh AghaSirajDurrani MuradAliShah SindhCMHouse MediaCellPPP BBhuttoZardari MuradAliShahPPP AghaSirajKhanD1 fawadchaudhry SindhCMHouse MediaCellPPP BBhuttoZardari MuradAliShahPPP AghaSirajKhanD1 fawadchaudhry جناب وزیر اعظم عمران خان صاحب اور وزیرتعلیم سے درخواست ہے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے رجسٹرڈ گریجوئیٹ اور پروفیشنل انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹ کا سروس اسٹرکچر اور ایکٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تین سال سے رکھا ہے آپ سے درخواست ہے اس کو فوری طور منظور کروائیں
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل حالات میں قدرے غیر معمولی تبدیلی کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔ خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اور آج جو بھی آفرا ٓئے اس
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کا یو این سلامتی کونسل کے کشمیر بارے موقف کی دوبارہ توثیق کا خیر مقدمKPPSCPMS
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

دفتر خارجہ کا امریکا کی نظر ثانی شدہ ٹریول ایڈوائرزی رپورٹ کا خیر مقدم - ایکسپریس اردونظر ثانی رپورٹ میں پاکستان کو لیول تھری میں اپ گریڈ کیا گیا ہے، ترجمان
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »