اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے، عمران خان - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے: ExpressNews

تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چوروں کا ٹولہ امریکا کے نوکر عوام سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ اٹک پل پر پہنچ گیا، تاہم ان کے پہنچنے سے پہلے ہی کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کسی قسم کے معاہدے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں...

اس سے قبل عمران خان کا قافلہ صوابی ریسٹ ایریا پہنچا جہاں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوروں کا ٹولہ امریکا کے نوکر عوام سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، غلام حکومت نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، اس کے برعکس مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھی لانگ مارچ کر چکے ہیں، مریم نواز بھی لانگ مارچ کرنے نکلی تھیں لیکن ہم نے کسی لانگ مارچ میں خلل پیدا نہیں کیا، ہم پرامن احتجاج کریں گے اور ڈی چوک پہنچیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان رکاوٹیں ہٹانے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے ہر قسم کی رکاوٹیں ہٹا کر اسلام آباد پہنچنا ہے، ہم ملک کو اکھٹا کرکے آزاد قوم بنائیں گے، مضبوط قوم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی، سب نے ملک کو آزاد کرنے کےلیے نکلنا ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور سے روانہ ہونے سے قبل اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں، سب لوگ ولی انٹرچینج پہنچیں، میری قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد روانہ ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Okay Drama!

Geo khan

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حقیقی آزادی مارچ : عمران خان کی خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت#longmarchنوشہرہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا۔ Love you hogya Thanks ARY I wish him and people of Pakistan nothing but success at every step of the way. Pakistan needs IK, without him, there is no hope for our future, for our country.
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

عمران اسماعیل کی کراچی میں کارکنوں کی گرفتاری کی مذمتسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پرستاروں کے لیے اچھی خبر، دیا کی واپسی کی تیاریاںبھارتی ٹیلی ویژن کا مشہور سٹکام تارک مہتہ کا الٹا چشمہ کے پرستار دیا بین کی واپسی کے منتظر تھے، اور وہ خصوصاً جیٹھا لعل اور دیا کے پرمزاح جملے سننے کو بے چین تھے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سلمان خان کی فلم سے ان کے بہنوئی ہی آﺅٹ ہوگئےممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی آئندہ فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے ان کے بہنوئی ایوش شرما ہی آﺅٹ ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

اب کسی کے نیوٹرل رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے:عمران خاناب کسی کے نیوٹرل رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے:عمران خان AzaadiMarch Peshawar PTILongMarch ImranKhan PressConference ImranKhanPTI PTIofficial SMQureshiPTI Asad_Umar MoIB_Official GovtofPakistan Detail News: 👇
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

'اب کسی کے نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں رہی': عمران خانپشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ے کہا ہے کہ اب کسی کے نیوٹرل رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آج ملک میں فیصلہ کن وقت ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »