اسرائیل کا سدی تیمان ہسپتال جہاں غزہ کے قیدی مریضوں کو بستروں سے باندھ کر رکھا گیا

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 108 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 47%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سدی تیمان ہسپتال میں کام کرنے والے متعدد طبی اہلکاروں کے مطابق مریضوں کو مستقل بستر سے باندھ کر رکھا جاتا اور ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی رہتی ہے۔ ان مریضوں کو ٹائلٹ استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بجائے نیپی پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

سفیان ابو صلاح کہتے ہیں کہ اسرائیل میں حراست کے دوران ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پاؤں میں چوٹ کا علاج نہیں کیا گیااسرائیل میں کام کرنے والے طبی اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ غزہ کے فلسطینی قیدیوں کو عموما ہسپتال کے بستروں سے باندھ کر رکھا جاتا ہے، ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی جاتی ہے، کبھی کبھار ان کو برہنہ جبکہ اکثر ان کو نیپی پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے جو ایک اہلکار کے مطابق ’تشدد‘ کے زمرے میں آتا...

عسکری ہسپتال میں کام کرنے والے ایک سینئر ڈاکٹر نے ان الزامات کی تردید کی ہے تاہم انھوں نے گارڈز کی جانب سے ہتھکڑیوں کے استعمال کو ’غیر انسانی‘ قرار دیا۔جن دو افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی سے بات کی وہ قیدیوں کے طبی علاج کا جائزہ لینے کی پوزیشن میں تھے۔ انھوں نے اس معاملے پر اپنے ساتھیوں کی حساسیت کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔

تب سے اسرائیلی فوجیوں نے غزہ سے کافی بڑی تعداد میں لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے اس فوجی اڈے منتقل کیا ہے۔ جن لوگوں پر حماس کی جانب سے لڑنے کا شک ہوتا ہے، ان کو حراستی مراکز میں بھجوا دیا جاتا ہے جبکہ کچھ کو رہا کر دیا جاتا ہے۔سدی تیمان ہسپتال میں کام کرنے والے متعدد طبی اہلکاروں کے مطابق مریضوں کو مستقل بستر سے باندھ کر رکھا جاتا ہے اور ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی رہتی ہے۔اسرائیلی فوج نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ سدی تیمان کے ہسپتال میں قیدیوں کو اس صورت میں ہتھکڑی پہنائی گئی جہاں ’انفرادی اور روز مرہ...

ڈاکٹر ڈونچن کا کہنا ہے کہ ایسے مریضوں کو بھی، جن کی ٹانگیں کٹ چکی تھی، بستر سے باندھا گیا۔ انھوں نے اس طریقے کو ’بےوقوفانہ‘ قرار دیا۔ گزشتہ ماہ اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے سدی تیمان ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے الزامات پر مبنی خبر شائع کی جس کے مطابق دو قیدیوں کو ہتھکڑی کی وجہ سے لگنے والے زخموں کی وجہ سے ان کی ٹانگ کاٹنا پڑی تھی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے غزہ کے بہت سے شہریوں کو پوچھ گچھ کے بعد بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا جاتا ہے۔ غزہ جنگ کا فیصلہ کُن مرحلہ اور حکومتوں کو درپیش بڑے سوالات: کیا ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کر سکتے ہیں؟اسرائیل پر حماس کے حملوں کے فوراً بعد اکتوبر میں سدی تیمان فیلڈ ہسپتال میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے مریضوں کو ناکافی مقدار میں درد کش دوائیں دیے جانے کے واقعات کے بارے میں بتایا۔

یہ پیغام پہنچایا گیا لیکن اگلے آپریشن کے دوران مشتبہ شخص کو دوبارہ ہوش آیا اور وہ کافی تکلیف میں تھا۔ عینی شاہد نے کہا کہ انھوں نے اور دیگر ساتھی دونوں نے محسوس کیا کہ ایسا کرنا سوچی سمجھی انتقامی کارروائی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’مریض کو اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ملی کہ کیا ہو رہا ہے۔ لہٰذا، اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ کسی کو ایک ظالمانہ عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے، جس میں آپریشن بھی شامل ہے، اور اسے اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے، اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی ہے، تو علاج اور حملے کے درمیان کی لکیر کم ہو جاتی ہے۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

غزہ کی اجتماعی قبروں میں لاپتہ اہلخانہ کی تلاش: ’ہم اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ یہ چھوٹا سا معاملہ بن کر دب جائے‘غزہ کی پٹی کے موجودہ حالات میں جہاں اسرائیل اور مصر دونوں نے ہی بین الاقوامی صحافیوں کو اجازت دینے سے انکار کر رکھا ہے اور لڑائی کی وجہ سے ماہرین کے لیے کسی جگہ پہنچنا خطرے سے خالی نہیں، فوری طور پر یہ طے کرنا بہت بڑا چیلنج ہے کہ خان یونس کے النصر ہسپتال اور غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں موجود اجتماعی قبروں سے نکلنے والی لاشوں کی ہلاکت کی وجہ کیا...
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

نتن یاہو جانتے ہیں کہ حماس کی بقا اُن کی شکست کے مترادف ہے: مشکل فیصلوں کا وقت اور اسرائیلی وزیراعظم کی پریشانیاسرائیل، حماس اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ثالثوں کے درمیان ہونے والی مہینوں طویل بات چیت کے بعد اب سخت فیصلوں کا وقت آ گیا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ویڈیو: بیوی کا شوہر کو زنجیر سے باندھ کر تشددبھارت کی ریاست تلنگانہ میں بیوی نے جائیداد کے معاملے پر اپنے 50 سالہ شوہر کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالااقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے جنگ کا دائرہ کار 78 فیصد غزہ تک پھیلادیا ہے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیاحماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اسرائیل کے شمالی غزہ پر چار بڑے فضائی حملےاسرائیلی فوجی ترجمان کا تازہ حملوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »