اسرائیل کی پانچوں انگلیاں گھی میں - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسرائیل کی پانچوں انگلیاں گھی میں -

جب دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر راضی ہو گئے ہیں تو اس کے فوراً بعد اماراتی وزیرِ خارجہ انور گرگیش نے خوشخبری دی کہ ہمارے اس فیصلے سے فلسطینی مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا عمل رک گیا ہے مگر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے وضاحت کی کہ غربِ اردن کو ضم کرنے کا فیصلہ کالعدم نہیں ہوا صرف ملتوی ہوا ہے۔

کہنے کو امارات پہلا خلیجی اور اردن و مصر کے بعد تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل سے باضابطہ سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا ہے۔مگر غیر رسمی طور پر دیکھا جائے تو سوائے کویت کے اومان ، امارات ، بحرین وغیرہ کے کئی برس سے اسرائیل سے کئی حساس و معمول کے شعبوںمیں غیررسمی تعاون اور تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو سعودی عرب کی خاموش تائید حاصل ہے۔

البتہ عراق کے ساتھ دس سالہ جنگِ خلیج میں سی آئی اے نے نہ صرف صدام حسین کی مواصلاتی مدد کی بلکہ اسرائیلی کمپنیوں کے ذریعے ایران کو بھی میزائل ، فاضل پرزے اور دیگر رسد فراہم کی۔اس قصے کو امریکی سفارتی تاریخ میں ایران گیٹ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان میں ریاستی سطح پر غیررسمی انداز میں کئی بار یہ مباحثہ چھیڑنے کی کوشش کی گئی کہ بدلی ہوئی دنیا میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں کیا قباحت ہے۔آخری بار یہ سوال گزشتہ برس وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اٹھایا تھا۔غالباً مذہبی سیاسی لابی فی الحال اس مہم جوئی میں خاموش مددگار بننے کے موڈ میں نہیں۔

اسلامی سربراہ کانفرنس کے رکن کئی افریقی ممالک کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کبھی بحال ہو جاتے ہیں تو کبھی خراب جاتے ہیں۔اسرائیل ان ممالک کی نہ صرف زرعی و آبی و عسکری شعبوں میں مدد کرتا ہے بلکہ متعدد افریقی ممالک کے تارکینِ وطن اسرائیل میں محنت مزدوری بھی کرتے ہیں۔ لیبیا عملاً مغربی و مشرقی حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔تریپولی میں قائم حکومت کو اقوامِ متحدہ اور ترکی کی حمایت میسر ہے۔جب کہ بن غازی میں باغی جنرل خلیفہ ہفتر کی سپاہ کو کرائے کے روسی فوجیوں ، فرانسیسی ، اماراتی و مصری حکومتوں کی امداد حاصل ہے۔یہ جنگ دراصل لیبیا کے تیل کی جنگ ہے۔قذافی کے بعد سے لیبیا کے پنجر پر ہر طرح کے لگڑبگے اور مردار پسند گدھ بیٹھے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دشمن کی جانب سے ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہونگے:ائیرچیف
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ایم ایل ون منصوبے کی منظوری پر چینی حکومت کی جانب سے خوشی کا اظہارایم ایل ون منصوبے کی منظوری پر چینی حکومت کی جانب سے خوشی کا اظہار ایم ایل ون منصوبےکی منظوری پرچینی حکومت کی جانب سےخوشی کا اظہار AsimSBajwa China Felicitates Pakistan Approval ML1 Project CPEC_Official CPEC BRI zlj517 CathayPak PakAmbChina
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

شوبز شخصیات کی جانب سے عوام کو’جشن آزادی‘ کی مبارک - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

شوبز شخصیات کی جانب سے عوام کو’جشن آزادی‘ کی مبارک - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

چترالہوٹل کی بالکونی گرنے سے مرنیوالوں کی تعداد5 ہوگئیچترال میں ہوٹل کی بالکونی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد5ہوگئی۔11افرادزخمی ہیں۔چترال میں صبح مقامی ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرگئی۔بالکونی میں کھڑے17 افراد
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج سے اتوار تک بارشوں کی پیشگوئی - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »