استور: شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

استور: شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق arynewsurdu

استور: گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں شونٹر ٹاپ برفانی تودہ گرنے سے تین خواتین سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گر گیا ، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد دب گئے۔ ایس پی استور کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تودے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی پولیس طفیل احمد نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کے راستے خانہ بدوش افراد استور کی طرف آرہے تھے کہ شونٹر ٹاپ پر برفانی تودے تلے دب گئے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔

خالد خورشید نے سیکرٹری داخلہ، جی بی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گلگت میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 25 زخمیگلگت بلتستان: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے علاقے شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی میں جون میں ہیٹ ویوز کا خدشہ، محکمہ صحت نے خبردار کردیا2015 میں بھی سندھ میں ہیٹ ویوز سے 700 لوگ جاں بحق ہوئے تھے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

بہاولنگر : مکان کی چھت گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحقبہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں مکان کی چھت گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی : تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر جاں بحقکراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ناردرن بائی پاس انڈس کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پولیس چھاپے کے دوران مبینہ تشدد سے شہری ہلاکبہاولپور میں گھرپرچھاپےکےدوران پولیس کےمبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق  جھگڑے کے مقدمےمیں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بہاولنگر : ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحقبہاولنگر: ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »