آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون، مائنس ون کی صورت میں مائنس تھری ہوگا: شیخ رشید

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون، مائنس ون کی صورت میں مائنس تھری ہوگا: شیخ رشید مکمل تفصیل جانیے:

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم آخری انتخاب اور نہ ہی مائنس ون ہیں، مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا، دونوں سیاسی جماعتیں سنگین کیسز میں پکڑی گئی ہیں حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، طے ہو چکا اپوزیشن نالائق ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پٹرول کی قیمت بے وقت اور ایک سازش کے تحت بڑھائی گئیں، چینی کا کیس دونوں طرف سنجیدہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی اپنے گندے کپڑے میڈیا پر نہ دھوئے۔ انہوں نے کہا ساری قوم کو انہوں نے لوٹ کر مار ڈالا، اپوزیشن کچھ نہیں کر پا رہی، بد قسمتی ہے وزرا اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا چودھری برادران کہیں نہیں جا رہے، انہوں نے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا شیخوپورہ حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، پھاٹک بند تھا، ڈرائیور نے سائیڈ سے بس گزارنے کی کوشش کی، رواں سال ریلوے کی ترقی کا سال ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا لوگ کہتے ہیں ریلوے 10 سال پیچھے چلی گئی، ایم ایل ون انقلابی منصوبہ ہے، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، چین نے ریلوے کی ترقی میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، ریلوے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی، ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ریلوے کیسز نیب کے حوالے کرنے جا رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون، مائنس ون کی صورت میں مائنس تھری ہوگا: شیخ رشید
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

اگر مائنس ون کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا، شیخ رشید - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

مائنس عمران نہیں مائنس تحریک انصاف نظرآرہا ہے، شاہدخاقان عباسیمسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کے اقتدار کو ’’فرینڈز آف خان‘‘ کی حکومت قرار دے دیا۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہيں اب مائنس ون نہيں مائنس پی ٹی آئی نظر آرہا ہے SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا، سسٹم لپیٹا جائے گا، شیخ رشید - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، شیخ رشید - ایکسپریس اردوحکومت کے خلاف اپوزیشن وہ کام نہیں کررہی جو بعض وزرا کررہے ہیں، ایک سازش کے تحت پٹرول مہنگا کیا گیا، وزیر ریلوے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

شان شاہد ’پلس ون، مائنس آل‘ فارمولے کے حامیشان شاہد ’پلس ون، مائنس آل‘ فارمولے کے حامی تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »