\u067e\u06c1\u0644\u0627\u0679\u06cc \u0679\u0648\u0626\u0646\u0679\u06cc: \u0628\u0627\u0628\u0631 \u06a9\u06cc \u0634\u0627\u0646\u062f\u0627\u0631 \u0627\u0646\u0646\u06af\u0632\u060c \u067e\u0627\u06a9\u0633\u062a\u0627\u0646 \u0646\u06d2 \u0632\u0645\u0628\u0627\u0628\u0648\u06d2 \u06a9\u0648 \u06c1\u0631\u0627\u062f\u06cc\u0627

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پہلاٹی ٹوئنٹی: بابر کی شاندار اننگز، پاکستان نے زمبابوے کو ہرادیا تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates BabarAzam PAKvZIM PakVsZim

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہینوں نے مہمان ٹیم کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نے 55 گیندیں کھیل کر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ 36 اور فخر زمان 19 رنز بناسکے۔زمبابوے کی جانب سے تیسرے ون ڈے کے ہیرو موذرابانی نے دو جبکہ ٹنڈائی چتارا اور نگاراوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ نوجوان بلے باز مدھیویرے نے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔اس کے علاوہ سین ولیمز 25، ایلٹن چیگھمبورا 21 اور برینڈن ٹیلر 20 رنز بنا سکے تھے۔ برتھ ڈے بوائے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے دو دو جبکہ محمد حسنین اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ کل سہ پہر...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔