\u062a\u062d\u0631\u06cc\u06a9 \u0627\u0639\u062a\u0645\u0627\u062f: \u0648\u0648\u0679\u0646\u06af \u06a9\u06d2 \u0631\u0648\u0632 \u0627\u0631\u0627\u06a9\u06cc\u0646 \u0627\u0633\u0645\u0628\u0644\u06cc \u06a9\u06d2 \u0644\u0627\u067e\u062a\u0627 \u06c1\u0648\u0646\u06d2 \u067e\u0631 \u0634\u0648\u0631 \u0645\u0686\u0627 \u06c1\u0648\u0627 \u062a\u06be\u0627\u060c \u0634\u06cc\u062e \u0631\u0634\u06cc\u062f

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک اعتماد کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 اراکین قومی اسمبلی کے لاپتا ہونے پر شور مچا ہوا تھا۔ DawnNews Pakistan Islamabad

وقافی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک اعتماد کے روز پاکستان تحریک انصاف کے 3 اراکین قومی اسمبلی کے لاپتا ہونے پر شور مچا ہوا تھا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ چند لوگوں نے سینیٹ انتخاب میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا لیکن وہ بطور وزیر خزانہ اپنے فرائض جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں اسمبلی میں لے کر آئیں گے اور ختم نبوت سے متعلق جو مطالبات ہیں وہ پارلیمنٹ فورم پر دیکھے جائیں گے۔'نواز شریف کی لندن سے واپسی کا امکان کم ہے' انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری صفوں سے بھی سخت بیان دینے کی ضرورت نہیں تھی اس لیے میں نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ملاقات بھی کی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی عثمان بزدار سے مطمئن ہیں یا نہیں مجھے نہیں معلوم لیکن وہ دونوں وزیراعلیٰ کے ساتھ چلیں گے۔نجی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں مذاکرات کے لیے راستہ کھلا رکھنے پر زور دیا۔

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو بنکر بنادیا گیا اور بندوق کی نوک پر 16 ووٹ حاصل کیے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات