سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزارت اعلیٰ کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ دو مخالف گروپس کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ کسی حد تک سیاسی گروپس میں اتفاق ہوا ہے، یہ دونوں جانب کی کامیابی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ خاندانی تنازع کا فیصلہ نہیں کر رہے ہیں، خاندانی تنازع پر چھوٹے چھوٹے مسائل ہوتے ہیں، جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ دونوں سائیڈ گریس کا مظاہرہ کریں، فیصلہ ایوان میں ہونے دیں۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ میدان میں مقابلہ کریں جو بہتر ہوگا وہ جیت جائے گا، چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے الفاظ استعمال کریں گے جو دونوں فریقین کو قابل قبول ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے بینچ تشکیل دیا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ اراکین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ نے کہا ہے 197 میں سے 25 نکال دیں، 25 ووٹ نکالنے کے بعد حمزہ شہباز کا انتخابات درست نہیں رہتا، انتخاب کے دوسرے راؤنڈ میں سادہ اکثریت یعنی 186 کی ضرورت نہیں، آپ کا مؤقف ہے کہ ہمارے ارکان بیرون ملک ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین میں کیا لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ دستیاب نہ ہو تو صوبہ کون چلائے گا، وزارت اعلیٰ کا جب الیکشن ہوا تو ’63 اے‘ واضح نہیں تھا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پہلے مناسب وقت پر بات مکمل کریں پھر دوسرا نقطہ سنیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کیس کی مزید سماعت 2 بجکر 45 منٹ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس نقطے پر تیاری کریں، آدھے گھنٹے میں دوبارہ سماعت ہوگی۔دوبارہ سماعت کے آغاز پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آج وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوگا اس پر سب متفق ہیں، مسئلے کے تین حل ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ضمنی الیکشن والی بات وزن کھتی ہے، میرے حساب سے سات دن کا وقت دینا بہت زیادہ ہے، حمزہ شہباز کی وزارت اعلی پر اعتراض نہیں تو نقطہ صرف وقت کا ہے، واضح ہے کہ آج چار بجے والا الیکشن نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے ویڈیو لنک پر پرویز الہٰی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی نے یہ کہا ہے کہ حمزہ شہباز وزیر اعلی رہیں، انہیں کوئی اعتراض نہیں ، کیا یہ بات درست ہے؟
پرویز الہٰی نے کہا کہ جب سے حمزہ شہباز وزیر اعلی ہیں، آج بھی سارا کنٹرول پولیس نے سنبھالا ہوا ہے،عدالت نے جو فرمانا ہے عدالت کے حکم کو بجا لانا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
\u062d\u06a9\u0648\u0645\u062a \u06a9\u06cc \u0627\u0653\u0688\u06cc\u0679\u0631 \u062c\u0646\u0631\u0644 \u06a9\u0648 \u0628\u0644\u06cc\u0646 \u0679\u0631\u06cc \u0633\u0648\u0646\u0627\u0645\u06cc \u0645\u0646\u0635\u0648\u0628\u06d2 \u06a9\u06d2 \u0627\u0653\u0688\u0679 \u06a9\u06cc \u06c1\u062f\u0627\u06cc\u062a\u0642\u0648\u0645\u06cc \u0627\u062d\u062a\u0633\u0627\u0628 \u0628\u06cc\u0648\u0631\u0648 \u06a9\u06cc \u062c\u0627\u0646\u0628 \u0633\u06d2 '10\u0628\u0644\u06cc\u0646 \u0679\u0631\u06cc \u0633\u0648\u0646\u0627\u0645\u06cc \u067e\u0631\u0648\u06af\u0631\u0627\u0645‘ \u06a9\u06cc \u062a\u062d\u0642\u06cc\u0642\u0627\u062a \u06a9\u06cc \u062c\u0627\u0631\u06c1\u06cc \u06c1\u06cc\u06ba\u060c \u0633\u0627\u0628\u0642 \u0686\u06cc\u0626\u0631\u0645\u06cc\u0646 \u0646\u06cc\u0628
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
\u062f\u0641\u062a\u0631 \u062e\u0627\u0631\u062c\u06c1 \u0646\u06d2 \u0627\u0648\u062f\u06d2 \u067e\u0648\u0631 \u0645\u06cc\u06ba \u0642\u062a\u0644 \u06a9\u0648 \u067e\u0627\u06a9\u0633\u062a\u0627\u0646\u06cc \u062a\u0646\u0638\u06cc\u0645 \u0633\u06d2 \u062c\u0648\u0691\u0646\u06d2 \u06a9\u06cc \u0628\u06be\u0627\u0631\u062a\u06cc \u06a9\u0648\u0634\u0634 \u0645\u0633\u062a\u0631\u062f \u06a9\u0631\u062f\u06cc\u0628\u06cc \u062c\u06d2 \u067e\u06cc\u06d4\u0627\u0653\u0631 \u0627\u06cc\u0633 \u0627\u06cc\u0633 \u06a9\u06d2 \u06c1\u0646\u062f\u0648\u062a\u0648\u0627 \u0646\u0638\u0631\u06cc\u06d2 \u06a9\u06d2 \u062a\u062d\u062a \u0628\u06be\u0627\u0631\u062a\u06cc \u062d\u06a9\u0648\u0645\u062a \u06a9\u06cc \u067e\u0627\u06a9\u0633\u062a\u0627\u0646 \u06a9\u0648 \u0628\u062f\u0646\u0627\u0645 \u06a9\u0631\u0646\u06d2 \u06a9\u06cc \u0631\u0648\u0627\u06cc\u062a\u06cc \u06a9\u0648\u0634\u0634 \u06a9\u0648 \u0645\u0633\u062a\u0631\u062f \u06a9\u0631\u062a\u06d2 \u06c1\u06cc\u06ba\u060c \u062f\u0641\u062a\u0631 \u062e\u0627\u0631\u062c\u06c1
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »