Special Features - Breaking news and headlines | Roznama Dunya

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ڈبلیو ایچ او نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ہنگامی منظوری دے دی

لندن: عالمی ادارہٴ صحت نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی منظوری دے دی۔

امید کی جا رہی ہے کہ غریب ممالک میں کورونا کی وبا کے خلاف ویکسین لگانے کا پروگرام امیر ملکوں میں ویکسینیشن کے سلسلے کی طرح ہی جاری رکھا جائے گا۔ عالمی ادارہٴ صحت کی جانب سے خریدے جانے کے بعد غریب ملکوں کو ویکسین کی فراہمی عالمی کورونا ویکسینیشن پرگرام یا کوویکس کے تحت کی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت ویکسین صرف ایک کمپنی سے نہیں بلکہ کئی کمپنیوں سے لی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی ادارے نے بھی ماہانہ بنیادوں پر ساڑھے آٹھ سو میٹرک ٹن خوراکیں خریدنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس ادارے نے اس مقصد کے لیے چھ بلین ڈالر کی خطیر رقم جمع کر رکھی ہے۔ اس ادارے کے مطابق اپنے ہدف کے حصول کے لیے اسے ابھی مزید دو بلین ڈالر درکار ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات