موقع پر سیکٹری کامرس، سیکٹری صنعت چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وفد سے ملاقات کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہوں قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرواتا ہوں، ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔
انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ملک بھر بالخصوص سرحدی علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا، گزشتہ 48 کے دوران کریک ڈاؤن کیے گئے جن کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، اسمگلنگ کی روک تھام کا ہمسایہ ممالک کے حکام نے خیر مقدم کیا۔ نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی ہوگی، ملکی مسائل کے حل کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔