’’لاہور لاہور اے‘‘

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 102 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اب تقریباً ڈیڑھ سال ہونے کو ہے‘ گھر سے پڑھانے پر مجبور ہوں۔ میں تو سکرینوں پہ نظر جمانے سے تنگ آ چکا ہوں۔ لوگ جسے وقت گزاری کا مشغلہ خیال کرتے ہیں پڑھیئےرسول بخش رئیس کا مکمل کالم: RoznamaDunya DunyaColumns

اب تقریباً ڈیڑھ سال ہونے کو ہے‘ گھر سے پڑھانے پر مجبور ہوں۔ میں تو سکرینوں پہ نظر جمانے سے تنگ آ چکا ہوں۔ لوگ جسے وقت گزاری کا مشغلہ خیال کرتے ہیں‘ میرے لئے عذاب سے کم نہیں۔ ہم کتابوں‘ رسالوں اور اخباروں کے زمانے کے لوگ ہیں۔ ابھی اندر سے وہ تبدیلی نہیں آ سکی‘ جو نئی نسل کا فطری مزاج نظر آ رہا ہے۔ یہ کیا بات ہوئی کہ تین گھنٹے لیپ ٹاپ پر بیٹھ کر درس و تدریس کی‘ تو پھر موبائل فون پر بیٹھ جائیں‘ وہاں سے دل بھرے تو ٹیلی وژن کا رخ کریں۔ یہ زندگی دوسروں کو مبارک‘ ہمارے لئے کمپیوٹر کی سکرین صرف...

چند دن پہلے کسی سرکاری جامعہ کے سنڈیکیٹ کی میٹنگ لاہور میں مقرر تھی تو شرکت کرنا ضروری تھا۔ تقریباً بیس سال بسوں میں سفر کرنے کے بعد اب خود گاڑی چلا کر لاہور آیا۔ کبھی ارادہ نہ تھا کہ بسوں سے سفر کرنا ترک کروں گا‘ مگر وبا کے پھیلائو نے مجبور کر دیا۔ اب جہاں کہیں بھی جانا ہو‘ اپنی رفتار اور اپنے وقت کے مطابق دھیمے دھیمے بخیروعافیت پہنچ ہی جاتا ہوں۔ لاہور سے خاکسار کا رشتہ بہت پُرانا ہے۔ پہلی مرتبہ انیس سو اڑسٹھ میں بذریعہ ٹرین کالج کی ڈیبیٹنگ ٹیم کے ممبر کی حیثیت سے آیا تھا۔ انار کلی کے وسط...

مجھ سے پہلے موضوع کے حق میں لاہور کے مشہور کالجوں کی طالبات زبردست تقاریر کرنے کے بعد دادوتحسین‘ تالیوں اور شاباش کے گونجتے نعروں میں فاتحانہ انداز میں اپنی نشستیں سنبھال چکی تھیں۔ جب تک تقریر جاری رکھی‘ مخالفانہ نعروں کی زد میں رہا۔ پسپائی گوارا نہ تھی۔ خدا خدا کرکے اپنا وقت پورا کیا‘ لیکن جب تک اپنی جگہ پر بیٹھ نہیں گیا‘ شور میرا پیچھا کرتا رہا۔ ٹرافی تو انہیں ملی جو خاکسار سے بہتر مقرر تھے‘ میرا انعام یہ تھا کہ بعد میں چائے پر ڈاکٹر سید عبداللہ نے مجھے شاباش دی اور فرمایا کہ اپنی بات بلا...

لاہور کے پہلے سفر نے میری زندگی بدل ڈالی۔ سوچیں‘ ہمارے زمانے کے اساتذہ کتنا ہماری تعلیم و تربیت میں دلچسپی رکھتے تھے‘ کھوج میں رہتے تھے کہ ملک کے کس کونے میں کہاں کوئی تقریری مقابلہ‘ ادبی اکٹھ یا کھیلوں کے میلے منعقد ہو رہے ہیں۔ ٹیمیں تشکیل دیتے‘ کچھ اور ٹریننگ کرواتے اور ہمیں لے کر چل پڑتے۔ لاہور دیکھا تو دنیا ہی بدل گئی۔ تب کاریں نہ تھیں‘ کچھ منی بسیں‘ تانگے‘ ٹیکسیاں اور رکشے۔ ہم نے لاہور کے شاہی قلعے سے لے کر مال روڈ‘ انار کلی اور مال روڈ سے ملنے والی سڑک پر کئی دن پیدل سفر کئے۔ جس عمارت کو...

اب تک لاہور میں چھبیس سال گزار چکا ہوں۔ ہمیشہ خواہش رہی کہ لاہور ہی میں ہمیشہ کیلئے رہوں گا‘ مگر میری بدقسمتی کہ امریکہ سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد چالیس سال قبل واپس آیا تھا تو مجھے جوائن نہ کرنے دیا گیا۔ سختیوں کے اس زمانے میں ہمارے اپنے ہی دوستوں کے دل تنگ اور مزاج میں سختی آ گئی تھی۔ دوسری ترجیح قائدِ اعظم یونیورسٹی تھی۔ وہاں آسانی سے ٹھکانہ مل گیا۔ کئی سال لاہور کی خلش رہی۔ ایک مرتبہ دوبارہ بھی اپلائی کیا‘ مگر اسی زمانے میں خاکسار کو اس قابل خیال نہ کیا گیا کہ وہاں استاد تعینات ہو سکوں۔ اس...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا پانچ جولائی سے گرمیوں کی 6 ہفتے چھٹیوں کا اعلان06:28 PM, 9 Jun, 2021, پاکستان, لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے گرمیوں کی تعطیلات کا سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے چھٹیاں آئندہ ماہ 5 جولائی
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

آج سے پی ایس ایل6کا میلہ دوبارہ شروع لاہور اور اسلام آباد کا ٹاکرا(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ6کے بقیہ میچز آج سے ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں شروع ہونگے، آج ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ ہوگا جس میں لاہور قلندرز اور Kis time h match
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

لاہور سیشن کورٹ کا جاوید لطیف کو رہا کرنے کا حکملاہورکی سیشن کورٹ نے نون ليگی رہنما جاويد لطيف کی ضمانت منظور کرلی ہے تفصیلات: SamaaTV Yeh to hona hi tha ن لیگ والے ایسے خوش ہو رہے ہیں جیسے انہوں نے جہاد میں بڑی فتح حاصل کر لی ہو. ان کو میں یاد کرواتا چلاؤں یہ ضمانت پر 2،2لاکھ دے کر رہا ہوئے ہیں باعزت بری نہیں ہوئے
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہLahore Qalandars decide to field after winning the toss against Islamabad United
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »