’چین میں ہزاروں بچے والدین سے جدا کیے جا رہے ہیں‘

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 101 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چین جان بوجھ کر اپنے مغربی صوبے سنکیانگ کے مسلمان بچوں کو ان کے خاندان، مذہب اور زبان سے الگ کر رہا ہے۔

اور اب چینی انتظامیہ اس کا تعین کر رہی ہے کہ کیا ایسے بچوں کے لیے مرکزی دیکھ بھال ضروری ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایک ماں نے بتایا کہ ’مجھے نہیں معلوم ان کی دیکھ بھال کون کررہا ہے‘۔ ان کے ہاتھ میں اپنی تین بیٹیوں کی تصویر ہے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں۔‘ لیکن گذشتہ تین برسوں کے دوران جب سے چینی حکومت نے ہزاروں اویغور مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو حراست میں لینا شروع کیا ہے کئی لوگ چین میں پھنس بھی گئے ہیں۔

جرمن محقق ڈاکٹر ایڈریان زینز چین کے صوبے سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں کی گرفتاریوں کو منظرعام پر لائے تھے۔ عوامی سطح پر موجود دستاویزات پر مبنی ان کی رپورٹ میں سنکیانگ کے بورڈنگ سکولوں کے پھیلاؤ کی مہم کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ گذشتہ سال اپریل میں چین کے حکام نے آس پاس کے دیہات سے 2000 بچوں کو یچینگ کاؤنٹی نمبر چار نامی ایک بڑے بورڈنگ مڈل سکول میں منتقل کیا۔نیچے دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنکیانگ کے جنوب میں واقع شہر یچینگ میں زمین کو دو نئے بورڈنگ سکولز تیار کرنے کے لیے کیسے استعمال کیا گیا۔جب آپ تصویر پر موجود سلائیڈر کو ہلاتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ ان پر کام کتنی تیزی سے جاری ہے۔ دونوں مڈل سکولز کے درمیان ایک کھیلوں کا میدان ہے جبکہ دونوں سکولوں کا حجم قومی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے اور ان کی تعمیر...

کچھ سکولوں میں چینی زبان کے علاوہ کسی اور زبان کے استعمال پر اساتذہ اور طالب علموں دونوں کے خلاف پوائنٹس کی بنیاد پر سخت سزائیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ مقامی حکام تفصیلی فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ان بچوں کی تفصیلات درج کرتے ہیں جن کے والدین یا تو پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر رہے ہیں یا جیلوں میں بند ہیں اور وہ اس بات کا اندازہ بھی لگا رہے ہیں کہ آیا ان بچوں کو انفرادی یا مرکزی طور پر دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

اس جملے کی گونج ان کیمپس میں بھی سنائی دیتی ہے جن میں ان بچوں کے والدین موجود ہیں۔ یہ واضح ہے کہ بچوں کی ان بورڈنگ سکولوں میں داخلے کو ایک معاشرتی مسئلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اس حوالے سے کام بھی کیا جا رہا ہے لیکن حکام اس کی تشہیر کرنے سے گریزاں ہیں۔ ہم نے متعدد مقامی تعلیمی بیوروز کو سنکیانگ میں یہ جاننے کے لیے ٹیلی فون کیا کہ اس حوالے سے سرکاری پالیسی کیا ہے۔ اکثر نے جواب دینے سے انکار کیے لیکن کچھ بیوروز نے ہمیں موجودہ نظام کے بارے میں مختصر حقائق بتائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چین نے بحری جہازشکن جدیدبیلسٹک میزائلوں کاتجربہ کیا:امریکہچین نے بحری جہازشکن جدیدبیلسٹک میزائلوں کاتجربہ کیا:امریکہ China NavalModernisticMissiles America realDonaldTrump
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

لیبیا: طرابلس میں واقع حراستی مرکز پر حملے میں متعدد مہاجرین ہلاکلیبیا: طرابلس میں واقع حراستی مرکز پر حملے میں متعدد مہاجرین ہلاک Read News Libya Attack Killed Refugee
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکانلاہور:آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ،پنجاب کے کئی مقامات پر گردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں موسم […]
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

ملک کے مختلف حصوں میں گردآلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقعملک کے مختلف حصوں میں گردآلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع PleasantWeather WeatherAlertAndUpdates Rain WeatherPK HotSummer WeatherForecasting MoonSoon
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

قرض اور دیگر ادائیگیوں کے سبب زر مبادلہ کے ذخائر میں کمیملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ قرض اور دیگر ادائیگیوں کے سبب زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کراچی:ہیلمٹ مہم کے دوران تین روز میں 58 لاکھ سے زائد کے چالانکراچی:ہیلمٹ مہم کے دوران تین روز میں 58 لاکھ سے زائد کے چالان Karachi Helmet Campaign Challans Motorbikes
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »