’قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں، حکومتی ترجمانوں کو جگت بازی سوجھ رہی ہے‘

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، ایسے میں حکومتی ترجمانوں نے جگت بازی، سیاسی تماشا اور لکی ایرانی سرکس لگایا ہوا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بی

ان میں کہا کہ ‎عوام کے گھروں میں قیامت آئی ہوئی ہے لیکن حکومتی ترجمانوں کو جگتیں سوجھ رہی ہیں، ‎اگر ان کا یہ رویہ نہ ہوتا تو قوم اور ملک آج اس افراتفری اور انتشار میں نہ ہوتا، ‎کرونا کا مقابلہ سوشل میڈیا پر جگت بازی سے نہیں ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎نوازشریف اور شہبازشریف کی صحت کی بنائی ہوئی سہولیات کو ہی آج استعمال کیا جا رہا ہے، ‎شہباز شریف کا ڈینگی کے خلاف بنایا ہوا ڈیش بورڈ آج کرونا سے قوم کو بچانے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ ‎نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک اور قوم کے لئے جو کیا ہے پاکستان کی عوام اور ساری دنیا جانتی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎حکومتی ترجمان اور وزراء سیاسی نمبر سکورنگ سے کچھ عرصہ کے لئے پرہیز کریں تو بہتر ہوگا، ‎اس نوعیت کے بیانات سے معاشرے میں انتشار بڑھے گا، حالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے، حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ذاتیات، سیاسی انا سے اوپر اٹھتے ہوئے دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، اس طرح کی گفتگو کرکے قوم کو مزید مایوس نہ کریں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 231 روز سے زندگی قید، عوام خوراک اور ادویات سے محروم
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کورونا وائرس:قوم اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کریں ، سربراہ قاف لیگ | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

صدر کی قوم سے کرونا وائرس کیخلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیلصدر کی قوم سے کرونا وائرس کیخلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل CoronaVirusUpdate WHO CoronaCases CoronavirusOutbreak CoronaVirusInPakistan pid_gov ArifAlvi
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

‘قوم اللہ سے اس عظیم رات میں کورونا سے نجات کی دعا کرے’'قوم اللہ سے اس عظیم رات میں کورونا سے نجات کی دعا کرے' مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

پُرعزم ذمہ دار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہپر عزم قوم کے وردی والوں کو زیادہ ڈالر کھانے سے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

پُرعزم ذمہ دار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہHer sir, Per Pakistani Qom ko tu ese nhi hai پر عزم اور ذمہ دار قوم ہوتے تو کیا ہی بات ہوتی We are good at fooling ourselves
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »