‘\u0639\u0627\u0644\u0645\u06cc \u0627\u0631\u062f\u0648 \u06a9\u0627\u0646\u0641\u0631\u0646\u0633‘ \u06a9\u0645 \u0627\u0632 \u06a9\u0645 \u0627\u067e\u0646\u06d2 \u0646\u0627\u0645 \u0633\u06d2 \u062a\u0648 \u0646\u0627\u0627\u0646\u0635\u0627\u0641\u06cc \u0646\u06c1 \u06a9\u0631\u06d2!

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 100 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 43%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

'’آئی ٹی‘ کے ماہرین اور ماہرینِ لسانیات کے زیرِ سایہ یہ نشست اردو کانفرنس کی اہم ترین بیٹھک میں شمار کی جاسکتی ہے، کیونکہ اب بھی بہت سے ابلاغی آلات اور ’سوفٹ ویئرز‘ میں اردو رسم الخط موجود نہ ہونے سے کافی پیچیدگیاں اور مسائل درپیش ہیں'

شاید منتظمین نے نئے موضوعات کی تلاش میں اردو کانفرنس میں ایسے موضوعات کو شامل کرلیا جو براہِ راست ’اردو کانفرنس‘ سے لگا نہیں کھاتے

خیر، ’اردو کانفرنس‘ کے تجربات کے تعلق سے ہمارے پاس لکھنے کے لیے تو بہت کچھ ہے، لیکن سرِ دست ہم اس کانفرنس کے موضوعات کے حوالے سے کچھ توجہ دلانا چاہتے ہیں۔ یوں تو اس کانفرنس میں شروع سے ہی ’اردو ادب‘ کا رنگ بہت زیادہ رہا کہ یہ بالکل ادبی کانفرنس دکھائی دینے لگی، پھر بلاشبہ اور بہت سے اچھے اور مفید موضوعات بھی شامل ہوتے گئے، لیکن گزشتہ کانفرنس سے موضوعات میں کچھ عجیب وغریب سی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں، ہمیں اسی پر کچھ بات کرنی...

وہ اس لیے کہ یہ موضوعات کانفرنس کے بنیادی عنوان سے یکسر متصادم ہیں۔ اسی طرح اور بھی کسی ایسے غذائی جنس پر بات ہوگی تو چاول کے تعلق سے ہی ہوگی، علیحدہ سے نہیں ہوگی، کیونکہ اس پروگرام کا بنیادی موضوع غذائی اجناس نہیں ہے۔ ہمارا مقصد کسی بھی طرح اس ادبی اور علمی کاوش کا قد چھوٹا کرنا قطعی نہیں ہے، لیکن ہم 2009ء کی دوسری اردو کانفرنس میں آرٹس کونسل کے ’رضا کار‘ رہے، اس کے بعد سے ہم نے اردو کانفرنس کے رنگ ڈھنگ کو تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا۔ ’سماجی ذرائع ابلاغ‘ کے سبب نوجوانوں کی شرکت بڑھی اور ’گلیمر‘ اور چمک دمک میں بھی اضافہ ہوا۔

کسی بھی سگنل پر ٹھیریے، تو گردن گھما کر اشتہاری بورڈ ضرور دیکھا کیجیے کہ کس طرح ’رومن اردو‘ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس غیر ضروری اور ضرر رساں چلن پر تشویش اپنی جگہ، لیکن ذرا انہیں پڑھنے کی کوشش کیجیے، تو دیکھیے لفظ کچھ سے کچھ پڑھے جانے سے کیسی مضحکہ خیز صورت بن جاتی ہیں۔ جیسا کہ ’خیابان اتحاد‘ کے اختر کالونی والے سگنل پر ایک کپڑے دھونے والے سفوف کا اشتہار لگا ہوا تھا، جس میں رومن میں غالباً ’داغوں کی ٹیم‘ لکھنا چاہا ہوگا، جو ہم ’دھاگوں کی ٹیم‘ پڑھ کر الجھتے رہے۔ خدا جانے ’رومن‘ میں اشتہار...

اخبارات زبان کے اظہار کا ایک عام ذریعہ ہے، ہم چاہے اسے مستند نہ بھی کہیں، تب بھی اس سے زبان کا فروغ ہوتا ہے، اس لیے اردو اخبارات کی حالتِ زار پر بھی کوئی قابلِ حل گفتگو ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی اردو فلموں کے موضوعات، زبان و بیان بھی ہر بار کا موضوع ہونا چاہیے۔ دنیا میں اردو کی سب سے بڑی پرچارک ہندوستانی فلمی صنعت کی اٹھان اور ہمارے مقامی سنیما کی سمت کیا ہے؟ وغیرہ جیسے موضوعات بھی اس عالمی کانفرنس کے سالانہ موضوع ہونے چاہئیں۔ایک طرف ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے سماجی زوال کے سبب اردو بھی پسپا ہو رہی...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات