‘جعلی لائسنس والے پی آئی اے کے 28 پائلٹس کو فارغ کردیا گیا’

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنس کے حامل 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے انکشاف وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کے معاملے پر رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ پائلٹس کے تمام تر مشکوک لائسنس پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے دور حکومت میں جاری کیے گئے۔ پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اجلاس میں منی لانڈرنگ کے قانون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ترمیم کی ہے۔ اس سے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، اس لیے اس کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کو شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر صنعت وپیداوار نے کابینہ کو بتایا کہ شوگر اصلاحات کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جس سے چینی کی پوری سپلائی چین کو واضح کر دیا گیا ہے اور عوام کو سستی چینی کی فراہمی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے احساس پروگرام کا دوسرا حصہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں میں 150 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مسافروں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیامسافروں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا pid_gov pid_gov
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی - ایکسپریس اردواعلان کردہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، ترجمان
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

مسافروں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیامسافروں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا تفصیل جانیے: ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار کا برخاستگی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردارنے برخاستگی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما عظمی کاردارنے کہاہے کہ فیصلے کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

حمید کاشمیری: پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈراموں کے خالق کی برسی -2003 میں آج کے روز حمید کاشمیری ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے تھے۔ اردو ادب میں افسانہ نگاری، ڈراما نویسی ان کا میدان رہا جس میں انھوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور نام و مقام بنایا۔ 6 جولائی کو کراچی میں اردو کے اس معروف افسانہ نگار اور …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بارش کے موسم میں بجلی کے کھمبوں، ٹوٹی تاروں سے دور رہیں، کے-الیکٹرکترجمان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک کی موبائل ٹیمیں بجلی سے متعلق بروقت امداد اقدامات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »