Roznama Dunya News: بزنس:-ایک ہفتے کے دوران پاکستان...

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1014 پوائںٹس کا اضافہ مکمل تفصیل جانیے:

کراچی: ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہزار پوائنٹس سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے روپیہ 40 پیسے مضبوط ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا، یہی وجہ ہے کہ 100 انڈیکس 3 اعشاریہ 3 فیصد بڑھ گیا۔ مارکیٹ 1014 پوائںٹس کے اضافے سے 31 ہزار 481 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم 13 کروڑ شیئرز رہا، تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں 125 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں جہاں مقامی سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے وہیں بیرونی سرمایہ کاروں نے بھی 10 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے باوجود سرمایہ کاروں کی سٹاک مارکیٹ میں دلچسپی کی وجہ شرح سود میں کمی کے امکانات ہیں۔ دوسری ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 19 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

Roznama Dunya News: بزنس:-پاکستان کو خسارے کم کرنے کی...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-ملک کے مختلف شہروں میں...شیر کے جانے کے بعد گیدڑ ہی نہیں پولیو اور ڈینگی وائرس کے بھی پر نکل آئے
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-شہباز شریف کی شاہد...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: بین الاقوامی:-مقبوضہ کشمیر میں...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-مسئلہ کشمیر عالمی عدالت...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-پیراگون سکینڈل کیس:...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »